قومی خبریں

پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ

پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کی طرف سے اتھارائزیشن کے حتمی سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ فراہم کردہ معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم ایکٹ 2007 کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے اور سرحد پار پیسے ٹرانسفر کی خدمات فراہم کنندہ ویسٹرن یونین فنانشل سروسز انکارپوریشن پر 2778750 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Published: undefined

ریزرو بینک نے آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کی طرف سے اتھارائزیشن کے حتمی سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ فراہم کردہ معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ اس کے بعد بینک کو نوٹس جاری کیا گیا اور اس پر پے ٹی ایم کا جواب موصول ہونے کے بعد اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب آر بی آئی نے کہا کہ ویسٹرن یونین فنانشل سروسز پر یہ جرمانہ سال 2019 اور 2020 کے دوران فی کس30 ریمیٹنس کی حد کی خلاف ورزی کرنے کے لیے عائد کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ منی ٹرانسفر سروس اسکیم کے ماسٹر گائیڈلائنز کے تحت لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined