قومی خبریں

رنجیت ساگر ہیلی کاپٹر حادثہ: 13 دن بعد تلاش اور بچاؤ ٹیم کو ایک پائلٹ کی لاش ملی

رمیش کوتوال نے کہا کہ سرچ ٹیم کو لیفٹیننٹ کرنل اے ایس باتھ کی لاش رنجیت ساگر جھیل سے 75.9 میٹر کی گہرائی سے ملی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

جموں: فوج، بحریہ، سب میرین ریسکیو یونٹ اور پولیس کی مشترکہ تلاش اور بچاؤ ٹیموں نے اتوار کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ کے بشولی علاقے میں رنجیت ساگر ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ پائلٹوں میں سے ایک کی لاش برآمد کی۔ کٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش کوتوال نے آج یہاں بتایا کہ ایک لاپتہ پائلٹ کی لاش مشترکہ ٹیموں نے گزشتہ شام کو برآمد کی ہے۔

Published: undefined

رمیش کوتوال نے کہا کہ سرچ ٹیم کو لیفٹیننٹ کرنل اے ایس باتھ کی لاش رنجیت ساگر جھیل سے 75.9 میٹر کی گہرائی سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے پائلٹ کی لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحریہ کی آبدوز کی ریسکیو یونٹ 13 اگست کو بشولی کے علاقے میں رنجیت ساگر ڈیم کے گہرے پانی میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined