قومی خبریں

رامپور ضمنی انتخاب: سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں کا استعمال بریانی میں تیزپتا کی طرح کیا! یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کا بیان

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے لیڈر برجیش پاٹھک نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے مسلم طبقہ کو بریانی کے تیزپتا کی طرح استعمال کیا ہے

برجیش پاٹھک / آئی اے این ایس
برجیش پاٹھک / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے لیڈر برجیش پاٹھک نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے مسلم طبقہ کو بریانی کے تیزپتا کی طرح استعمال کیا ہے۔ ہفتہ کے روز رامپور میں پسماندہ طبقہ کے ایک جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے پاٹھک نے کہا ’’سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی وغیرہ نے ووٹ لینے کے لئے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان غلط تشہیر کو فروغ دیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے گڑھ والی رامپور اسمبلی سیٹ ان کو نااہل قرار کئے جانے کے بعد خالی ہو گئی ہے۔ پاٹھک نے کہا، "اپوزیشن نے صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان گہری خلیج پیدا کر دی ہے۔ بی جے پی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، جس میں پسماندہ برادری کے لوگوں کو باہر رکھا جائے، انہیں بی جے پی میں شامل کیا جائے، تاکہ آپ کو ہر اسکیم کا فائدہ حاصل ہو سکے۔

Published: undefined

پچھلی حکومتوں پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 سے پہلے ریاست کی حالت کیا تھی اور اس کے بعد اس میں کیسے تبدیلی آئی، اس سے سب واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تھانے مافیا اور ڈاکوؤں کے قبضے میں تھے۔ بی جے پی نے ایک بار پھر ریاست میں قانون کی حکمرانی قائم کی ہے اور لکھنؤ کے دروازے رامپور کے لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

Published: undefined

لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہ دوسری پارٹیوں کے لیڈر انتخابات سے پہلے لوگوں میں غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کریں گے، پاٹھک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس' کا نعرہ دیا ہے۔

پاٹھک نے کہا، ’’بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت نے بغیر کسی تفریق کے سب کے لیے کام کیا ہے۔ آپ سب کو رامپور کا چہرہ بدلنے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔‘‘ خیال رہے کہ رامپور اسمبلی سیٹ پر 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو