قومی خبریں

رام کرشن آشرم کے سیکریٹری 26 دن رہے ڈیجیٹل حراست میں، 2.52 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی

گوالیار میں رام کرشن مشن آشرم کے سیکریٹری کو فرضی پولیس افسر بن کر 26 دن تک ڈیجیٹل حراست میں رکھا گیا اور ان سے 2.52 کروڑ روپے ہتھیا لیے گئے، معاملے کی جانچ جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>سائبر فراڈ / آئی اے این ایس</p></div>

سائبر فراڈ / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے جہاں رام کرشن مشن آشرم کے سیکریٹری سوپردیپت آنند سوامی کو 26 دنوں تک ’ڈیجیٹل حراست‘ میں رکھ کر ان سے 2 کروڑ 52 لاکھ روپے کی بڑی رقم ٹھگ لی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ ریاست میں اب تک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل فراڈ مانا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سوپردیپت آنند سوامی نے گوالیار سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 17 مارچ کو سوامی کو ایک ویڈیو کال موصول ہوئی، جس میں خود کو ناسک پولیس کا افسر ظاہر کرتے ہوئے انہیں ایک فرضی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث قرار دیا گیا۔

ملزمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے نام پر بیس کروڑ روپے کا لین دین ہوا ہے۔ اس بنیاد پر انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور پھر آدھار کارڈ سمیت دیگر ذاتی دستاویزات مانگے گئے۔ انہیں کہا گیا کہ اگر وہ ضمانت کے طور پر کچھ رقم جمع کرا دیں تو تین دن میں رقم واپس کر دی جائے گی۔

Published: undefined

سوامی نے جھانسے میں آکر ملزمان کے بتائے گئے مختلف بینک کھاتوں میں 2.52 کروڑ روپے ٹرانسفر کر دیے۔ یہ سلسلہ 11 اپریل تک جاری رہا، جب تک وہ ڈیجیٹل حراست سے آزاد نہ ہو سکے۔ اس دوران انہیں مسلسل دھمکایا جاتا رہا اور فرضی قانونی کارروائی کا خوف دکھایا جاتا رہا۔

پولیس کے مطابق رام کرشن آشرم ایک معتبر مذہبی ادارہ ہے جسے اندرون و بیرون ملک سے امداد حاصل ہوتی ہے۔ اس معاملے نے نہ صرف عوام کو چوکنا کیا ہے بلکہ پولیس کی جانب سے جاری سائبر فراڈ سے متعلق بیداری مہم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔ گوالیار پولیس کی سائبر کرائم برانچ معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined