
لوک جن شکتی پارٹی میں کئی مہینے سے جاری جھگڑے کا حل انتخابی کمیشن نے نکال لیا ہے۔ کمیشن نے لوک جن شکتی پارٹی کے دونوں گروپ یعنی چراغ پاسوان اور پشوپتی کمار پارس گروپ کو الگ الگ پارٹی نام اور الگ الگ انتخابی نشان دے دیا ہے۔ گویا کہ لوک جن شکتی پارٹی دو ٹکڑوں میں منقسم ہو گئی ہے اور دونوں گروپ الگ الگ راستے پر چل سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق انتخابی کمیشن نے چراغ پاسوان کی پارٹی کو ’لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)‘ نام دیا ہے اور انھیں انتخابی نشان کے طور پر ہیلی کاپٹر الاٹ کیا گیا ہے۔ پشوپتی کمار پارس کی پارٹی کا نام ’راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی‘ رہے گا اور انھیں ’سلائی مشین‘ انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد آئندہ 30 اکتوبر کو بہار کے دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو لے کر چراغ پاسوان اور پشوپتی پارس کے لیے بھی راستے ہموار ہو گئے ہیں۔ دونوں ہی اب اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار سکتے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔