قومی خبریں

’رام آتش نہیں، توانائی ہیں‘، پران پرتشٹھا کے بعد پی ایم مودی، سی ایم یوگی اور آر ایس ایس چیف بھاگوت نے کیا کہا!

آج 84 سیکنڈ کے مہورت میں پوجا کے بعد رام للا رام مندر میں وارجمان ہو گئے، پی ایم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی، گورنر آنندی بین پتیل اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے پوجا میں حصہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایودھیا کے رام مندر میں وراجمان شری رام کی مورتی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ایودھیا کے رام مندر میں وراجمان شری رام کی مورتی، تصویر سوشل میڈیا

 

ایودھیا کے عظیم الشان رام مندر میں آج رام للا کی پران پرتشٹھا بوقت دوپہر صبح مہورت میں منتروں کے وِرد کے دوران ہو گئی۔ 84 سیکنڈ کے مہورت میں پوجا کے بعد رام للا گربھ گرہ میں وراجمان ہو گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے پوجا میں حصہ لیا اور بعد ازاں سبھی نے عوام سے خطاب کیا۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کیا اہم باتیں کہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی:

ہمارے رام للا اب ٹینٹ میں نہیں رہیں گے۔ وہ اب اس روحانی مندری میں رہیں گے۔ جو کچھ ہوا ہے، اس کی احساس ملک کے گوشے گوشے میں رام بھکتوں کو ہو رہا ہے۔ یہ نئے دور کا آغاز ہے۔ ملک غلامی کی ذہنیت کو توڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

ہماری عبادت میں کچھ تو کمی رہ گئی ہوگی کہ ہم اتنے سدیوں تک یہ کام نہیں کر پائے۔ اس کے لیے میں رام للا سے معافی مانگتا ہوں اور مجھے بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں معاف کر دیں گے۔ ہندوستان کی عدلیہ کا بھی شکریہ کہ اس عظیم الشان رام مندر کے لیے راستہ ہموار کیا گیا۔ میں نے اپنے انوشٹھان (پوجا سے قبل کا عمل) کے دوران ان مقامات کی زیارت کی جہاں رام گئے تھے۔ رام کی داستان بے پناہ ہے اور رامائن کا کوئی اختتام نہیں ہے۔

Published: undefined

یہ موقع فتح کا نہیں، انکسار کا بھی ہے۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ رام مندر بنے گا تو آگ لگ جائے گی، لیکن وہ لوگ ہندوستانی سماج کی خیر سگالی اور صبر کو نہیں جانتے تھے۔ رام آتش نہیں، توانائی ہے۔ رام صرف ہمارے نہیں، سب کے ہیں۔ رام تنازعہ نہیں، حل ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ:

ایودھیا اب ثقافتی راجدھانی بن گئی ہے۔ پوری دنیا اس کی عظمت کو دیکھ رہی ہے۔ پران پرتشٹھا قومی وقار کا تاریخی موقع ہے۔ رام جنم بھومی مندر کا قیام ہندوستانی ثقافت کا بے نظیر نمونہ ہے۔ یہ ایک ’راشٹر مندر‘ ہے۔ ہمارے آبا و اجداد نے جو ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر بنانے کا عزم لیا تھا، وہ آج پورا ہو گیا ہے۔ آج کا دن میری ذاتی زندگی کے لیے سب سے بڑی خوشی کا موقع ہے۔ ایودھیا میں ہونے والے مذہبی طواف میں اب کوئی رخنہ نہیں آئے گا۔ ایودھیا میں اب کبھی بھی کرفیو نہیں لگے گا۔ ایودھیا کے مندر اور گلیوں میں کیرتن ہوا کریں گے۔

Published: undefined

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت:

آج کی خوشی کا اظہار کوئی نہیں کر سکتا۔ رام للا کے ساتھ ہندوستان کا ’اپنا آپ‘ لوٹ آیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے مندر میں آج رام بھکتوں میں جوش کی لہر دکھائی دے رہی ہے۔ آج ہم نے سنا کہ پران پرتشٹھا تقریب کے لیے پی ایم مودی نے سخت ورَت (اُپواس، روزہ) رکھا ہے۔ انھوں نے ورَت کے سخت اصولوں پر عمل کیا۔ میں انھیں طویل مدت سے جانتا ہوں۔ پی ایم مودی ایک تپسوی ہیں۔ لیکن وہ تنہا تَپ (محنت) کر رہے ہیں، لیکن اب ہمیں بھی تَپ کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

بھگوان رام کو 14 سالوں کا وَنواس (جنگل کی زندگی) جھیلنا پڑا۔ لیکن وہ کیوں گئے تھے باہر۔ اس کی وجہ تھی ایودھیا میں لڑائی۔ رام دنیا کی لڑائی کو مٹا کر واپس ایودھیا آئے۔ آج رام للا 500 سال بعد پھر سے واپس آئے ہیں۔ ہم کو بھی سبھی لڑائی اور رنجش کو وداع کرنا پڑے گا۔ چھوٹے چھوٹے تنازعے ہوتے رہتے ہیں، اس کو لے کر لڑائی کرنے کی عادت چھوڑنی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined