قومی خبریں

کمبھ میلہ کی بھیڑ سے رام گوپال ورما بھی ہوئے ناراض، کہا ’یہ کورونا ایٹم بم ہے‘

اپنی بے باکی اور بے خوف بیانات کے لیے مشہور رام گوپال ورما نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور کورونا دور میں ہری دوار میں کمبھ میلہ کے دوران شاہی اسنان پر سوال اٹھایا ہے۔

 رام گوپال ورما، تصویر آئی اے این ایس
رام گوپال ورما، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے اثرات سے سبھی پریشان ہیں۔ ریاستی حکومتیں سخت احتیاطی اقدام اٹھا رہی ہیں، لیکن پھر بھی کئی مقامات پر نہ ہی لوگ گائیڈ لائنس کا خیال رکھ رہے ہیں، اور نہ ہی سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کر رہے ہیں۔ اتراکھنڈ کے ہریدوار واقع کمبھ میلہ کا نظارہ تو انتہائی خطرناک ہے جس کے تعلق سے کئی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔ بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے بھی کمبھ میلہ میں بھیڑ اور ’شاہی اسنان‘ کے دوران کورونا گائیڈ لائن میں کی گئی لاپروائی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ کمبھ کی بھیڑ پر تازہ حملہ فلم ہدایت کار رام گوپال ورما نے کی ہے۔

Published: undefined

اپنی بے باکی اور بے خوف بیانات کے لیے مشہور رام گوپال ورما نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور کورونا دور میں ہری دوار میں کمبھ میلہ کے دوران شاہی اسنان پر سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’جو آپ دیکھ رہے ہیں وہ کمبھ میلہ نہیں ہے بلکہ یہ کورونا ایٹم بم ہے۔ میں حیران ہو رہا ہوں کہ اس وائرل ایکسپلوزن کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا جائے گا؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں بڑھتے کورونا کا اثر فلم انڈسٹری پر سیدھے طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اکشے کمار، گووندا، کیٹرینہ کیف، وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر جیسے ستارے کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ ایک بار پھر سے کورونا کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری متاثر نظر آ رہی ہے۔ کئی پروجیکٹس کی شوٹنگ کو پھر سے روک دیا گیا ہے اور کئی فلموں کی ریلیز پھر سے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اسٹارس شیدائیوں سے کووڈ ضابطوں پر عمل کرنے کی گزارش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined