قومی خبریں

رام بن: کشمیر شاہراہ پر پنجاب کا ٹرک ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے سے فوت

ایچ او رام بن پردیپ شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی موت حرکت قلب کے بند ہونے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کے ساتھی ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

جموں: صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ڈگڈول علاقے کے نزدیک کشمیر شاہراہ پر گزشتہ شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر گزشتہ شب ایک ڈرائیور نے اپنا ٹرک سڑک کے کنارے ایک طرف کھڑا کیے ہوئے تھا کہ اچانک سینے میں شدید درد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت درشن سنگھ ساکن امرتسر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور کو اگرچہ اس کے ساتھی ڈرائیورں نے نزدیکی اسپتال منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی موت حرکت قلب کے بند ہونے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کے ساتھی ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔