قومی خبریں

شیئر مارکیٹ کی قدآور شخصیت اور ملک کی سب سے نئی ایئرلائنز ’اکاسا ایئر’ کے بانی راکیش جھنجھنوالا کا انتقال

مشہور اسٹاک بروکر راکیش جھن جھن والا کا انتقال ہو گیا، بریچ کینڈی اسپتاہل نے صبح 6.45 پر ان کی موت کی تصدیق کی، جھن جھن والا نے حال ہی میں ’اکاسا ایئر‘ کے ساتھ ہوابازی کے شعبہ میں قدم رکھا تھا

راکیش جھنجھنوالا / تصویر ٹوئٹر / @ANI
راکیش جھنجھنوالا / تصویر ٹوئٹر / @ANI 

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ کی قدآور شخصیت راکیش جھنجھنوالا کا اتوار کے روز 62 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ جھنجھنوالا کو 2-3 ہفتے قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، اتوار کو علی الصبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ بریچ کینڈی اسپتال نے صبح 6.45 پر تجربہ کار تاجر جھنجھنوالا کی موت کی تصدیق کی ہے۔

Published: 14 Aug 2022, 10:18 AM IST

راکیش جھنجھنوالا کو ہندوستان میں شیئر مارکٹ کی معروف شخصیت تھے۔ اسٹاک مارکیٹ سے پیسہ کمانے کے بعد ان کی کمپنی ’بگ بل‘ نے ہوابازی کے شعبے میں بھی قدم رکھا ہے۔ انہوں نے اکاسا ایئر کے نام سے ایئر لائنز شروع کی ہے، جس نے 7 اگست کو ہی پروازوں کی شروعات کی ہے۔

Published: 14 Aug 2022, 10:18 AM IST

اکاسا ایئر شیئر میں سب سے زیادہ حصہ داری راکیش جھنجھنوالا اور ان کی اہلیہ ریکھا کے پاس ہے۔ دنوں کے اس ایئر لائن کمپنی میں کل حصص 45.97 فیصد ہیں۔ اکاسا ایئر نے 13 اگست سے اپنی بنگلور-کوچی سروس شروع کی ہے۔ ساتھ ہی یہ 19 اگست سے بنگلور-ممبئی اور 15 ستمبر سے چنئی-ممبئی کے لیے اپنی سروس شروع کرے گی۔

Published: 14 Aug 2022, 10:18 AM IST

راکیش جھنجھنوالا کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ اسٹاک مارکیٹ ہے۔ جس وقت عام سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں پیسے کھو رہے ہوتے تھے، جھنجھنوالا اس وقت بھی کمائی کرنے میں کامیاب رہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہزاروں کروڑ کے اثاثوں کے مالک تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی دولت بنانے والے شخص نے کبھی محض 5 ہزار روپے سے کاروبار شروع کیا تھا۔

Published: 14 Aug 2022, 10:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Aug 2022, 10:18 AM IST