قومی خبریں

حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھی اپوزیشن ارکان نے منی پور کے حالات پر بحث کا زوردار مطالبہ کیا جس کے باعث ہنگامہ کی وجہ سے ایک التوا کے بعد کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی

<div class="paragraphs"><p>راجیہ سبھا کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

راجیہ سبھا کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھی اپوزیشن ارکان نے منی پور کے حالات پر بحث کا زوردار مطالبہ کیا جس کے باعث ہنگامہ کی وجہ سے ایک التوا کے بعد کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

صبح التوا کے بعد جب چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے دوپہر 12 بجے دوبارہ کارروائی شروع کی تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گھنشیام تیواری نے راجستھان میں ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ ہونے والی بربریت کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے اور اس مسئلہ پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔

Published: undefined

قائد ایوان پیوش گوئل نے بھی ان کی بات کی تائید کی اور کہا کہ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے اور چیئرمین کو فوری طور پر ایوان میں راجستھان کی صورتحال پر بحث کرانی چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اپوزیشن پچھلے کئی دنوں سے قاعدہ 267 کے تحت تحریک التواء لا کر منی پور کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس دوران حکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان نے اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر نعرے بازی شروع کردی۔ ایوان میں بدنظمی کی صورتحال دیکھ کر چیئرمین نے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔ قبل ازیں صبح بھی منی پور اور راجستھان کی صورتحال پر بحث کرانے کی بالترتیب اپوزیشن اور حکمراں پارٹی کے مطالبات کی وجہ سے ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔

Published: undefined

کارروائی ملتوی ہونے کی وجہ سے ایوان میں عوامی اہمیت کے موضوعات سے متعلق وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوسکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں پرائیویٹ بلز کا دن ہوتا ہے لیکن کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی ہونے کے باعث ظہرانے کے وقفے کے بعد پرائیویٹ بلز پر بھی بحث نہیں ہوسکی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined