قومی خبریں

راجیہ سبھا انتخابات: مہاراشٹر سے عمران پرتاپ گڑھی کی جیت، ہریانہ میں الٹ پھیر

مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 3 پر جیت درج کی جبکہ شیو سینا، کانگریس اور این سی پی نے ایک ایک سیٹ حاصل کی، عمران پرتاپ گڑھی نے جیت کے بعد پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا

عمران پرتاپ گڑھی / ٹوئٹر
عمران پرتاپ گڑھی / ٹوئٹر 

نئی دہلی: ملک کی 4 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 16 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راجستھان سے کانگریس کے تینوں امیدوار پرمود تیواری، موکل واسنک اور رندیپ سرجے والا فتح یاب ہوئے، جبکہ بی جے پی کے ایک امیدوار سابق وزیر گھنشیام تیواری ہی کامیاب ہو سکے۔ مہاراشٹر میں کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی نے شاندار جیت حاصل کی جبکہ ہریانہ میں پارٹی امیدوار اجے ماکن الٹ پھیر کا شکار ہو گئے اور آزاد امیدوار کارتیکے شرما نے جیت درج کی۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 3 پر جیت درج کی جبکہ شیو سینا، کانگریس اور این سی پی نے ایک ایک سیٹ حاصل کی۔ کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جے ڈی ایس کو ایک بھی سیٹ حاصل نہیں ہو سکی، جبکہ بی جے پی کو 3 اور کانگریس کو ایک سیٹ حاصل ہوئی۔ قبل ازیں، دن بھر جاری رہنے والی گہما گہمی کے دوران جمعہ کی شام مہاراشٹر اور ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی کو روک دیا گیا تھا۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں بی جے پی امیدوار پیوش گوئل، انیل بونڈے اور دھننجے مہادیک کامیاب ہوئے۔ ادھر مہاوکاس اگھاڑی سے اتحاد میں شامل این سی پی کے پرفول پٹیل، شیو سینا کے سنجے راؤت اور کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی نے جیت حاصل کی۔ ایم وی اے کے چوتھے امیدوار سنجے پوار جیت حاص نہیں کر سکے۔

جیت کے بعد کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں، انہوں نے عوام کا اس شعر کے ساتھ شکریہ ادا کیا ’’جو کچھ ہوں تمہاری ہی دعاوؤں نے بنایا ہے، یہ ایسا قرض ہے جو میں ادا کر نہیں سکتا۔‘‘

Published: undefined

ہریانہ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر بی جے پی کے کرشن لال پوار اور آزاد امیدوار کارتیکے شرما کو جیت حاصل ہوئی۔ جبکہ کانگریس امیدوار اجے ماکن الٹ پھیر کا شکار ہو گئے۔ اجے ماکن کو بے حق قریبی مقابلہ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران کانگریس کے کی ایک ووٹ کو منسوخ کرا دیا گیا، جبکہ پارٹی کے ایک رکن نے اپنے امیدوار کے خلاف جا کر کراس ووٹنگ کی۔ کارتیکے شرما اور اجے ماکن کو 29-29 (2900-2900) ووٹ حاصل ہوئے لیکن بعد ان کے ووٹوں میں 66 ووٹ اور جڑ گئے جس کے بعدبعد ان کے ووٹوں کی تعداد 2966 ہو گئی اور وہ جیت گئے۔ کانگریس کے ایک ووٹ کو منسوخ کئے جانے کے سبب اجے ماکن کی ہار ہوئی۔

Published: undefined

کرناٹک کی بات کریں تو یہاں پر 4 سیٹوں کے لیے ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کے کھاتہ میں ایک سیٹ گئی، پارٹی نے دو سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ جے ڈی ایس نے خاطر خواہ ووٹ نہ ہونے کے باوجود امیدوار کھڑا کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہپ جاری ہونے کے باوجود جے ڈی ایس کے ایک ایم ایل اے نے کانگریس امیدوار کو ووٹ دیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی عہدیداروں نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اداکار سیاستدان جگیش اور سبکدوش ہونے والے ایم ایل سی لہر سنگھ سیرویا اور کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش کو فاتح قرار دیا۔

Published: undefined

قبل ازیں راجستھان میں کانگریس نے 4 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں سے 3 سیٹیں اپنے نام کر لیں۔ یہاں سے کانگریس کے امیدواروں پرمود تیواری، رندیپ سنگھ سرجے والا اور موکل واسنک نے جیت درج کی۔ انتخابات میں میڈیا میں بڑا نام اور بی جے پی کے لیڈر سبھاش چندرا کو بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان کی جیت کے بعد کانگریس خیمہ میں خوشی کی لہر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو