قومی خبریں

ایوان کے آپریشن میں تمام جماعتیں تعاون کریں، راجیہ سبھا چیئرمین وینکیا نائیڈو کی اپیل

وینکیا نائیڈو کہنا تھا کہ بل پیش کرتے یا جواب دیتے وقت وزراء کو مختصر بیانات کا فن سیکھنا چاہیے جس سے ممبران کو زیادہ سے زیادہ بولنے کا موقع مل سکے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو / آئی اے این ایس
راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے کام کاج کو آسانی سے چلانے کے لئے اتوار کے روز تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان سے تعاون کی اپیل کی، نائب صدر کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، قائد ایوان تھاورچند گہلوت، قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہریدیپ سنگھ پوری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس. جے شنکر، وزیر ریلوے پیوش گوئل، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھوپندر یادو، جنتا دل (سیکولر) کے ایچ ڈی دیو گوڑا، کانگریس کے آنند شرما اور جے رام رمیش، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے، کے۔ کیشیو راؤ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اے وجے سائی ریڈی، دراوڈ مونیترا کزگم کے تروچی شیوا، بیجو جنتا دل کے پرسنا اچاریہ، انا دراوڈ مونیترا کزگم کے اے نونیت کرشنن، راشٹریہ جنتا دل کے پریم چند گپتا، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم اور تلگو دیشم پارٹی کے کنکمیدلا رویندر کمار موجود تھے۔

Published: 31 Jan 2021, 6:11 PM IST

ذرائع نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ تمام رہنماؤں نے ایوان کے آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں راجیہ سبھا کی آخری میٹنگ 13 فروری کو ہوگی۔ پہلے یہ 15 فروری کو طے کی گئی تھی۔

Published: 31 Jan 2021, 6:11 PM IST

میٹنگ کے دوران نائیڈو نے صدرکے خطبے کی شکریہ کی تحریک اور بجٹ پر تبادلہ خیال کے لئے زیادہ وقت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں امور پر ممبران اپنے مطالبات اور تجاویز کو بہتر طریقے سے رکھ سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بل پیش کرتے یا جواب دیتے وقت وزراء کو مختصر بیانات کا فن سیکھنا چاہیے جس سے ممبران کو زیادہ سے زیادہ بولنے کا موقع مل سکے۔ میٹنگ میں چھوٹی پارٹیوں کو زیادہ وقت دینے پر بھی غورکیا گیا۔

Published: 31 Jan 2021, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jan 2021, 6:11 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز