قومی خبریں

راجیو گاندھی کی 30ویں برسی: راہل، پرینکا سمیت کانگریس کے لیڈران نے پیش کیا خراج تحسین

کانگریس کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 30ویں برسی ’خدمت اور خیرسگالی‘ کے طور پر منائی جا رہی ہے، اس موقع پر راہل اور پرینکا سمیت متعدد لیڈران نے خراج عقیدت پیش کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: آج ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی ہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس دن کو خدمت اور خیرسگالی کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور پارٹی لیڈران اور کارکنان سے اپیل کی گئی ہے کہ ان لوگوں کی مدد کی جائے جو کورونا کی وبا سے متاثر ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے آنجہانی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991 کی شب تمل ناڈو کے سری پیرومبدور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک خاتون خود کش حملہ کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں خود کش حملہ آور دھنو سمیت 14 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ ہندوستان میں یہ ممکنہ طور پر پہلا خود کش بم حملہ تھا جس میں کسی بڑے لیڈر کی جان چلی گئی۔

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’سچائی، شفقت، ترقی۔‘‘

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST

پرینکا گاندھی نے بھی اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’محبت سے بڑی کوئی قوت نہیں، رحم دلی بڑھ کر کوئی جرأت نہیں، شفقت سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ہوتی اور عاجزی سے بڑھ کر کوئی استاد نہیں۔‘‘

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس موقع پر لکھا، ’’ راجیو گاندھی کی شہادت کا 30واں سال۔ عاجزانہ خراج تحسین۔‘‘

اس سے قبل کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ ملک بحران سے دو چار ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ تکلیفوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ 21 مئی کو سابق وزیر اعظم رجیو گاندھی کی 30 ویں برسی ہے۔ آنجہانی راجیو گاندھی کو سب سے بڑا خراج عقیدت یہی ہوگا کہ کورنا کے دور میں لوگوں کی جان بچائی جائے۔‘‘

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST

وینو گوپال نے کہا کہ راجیو گاندھی ’خدمات اور خیرسگالیُ کو بہت مانتے تھے، لہذا اسی حساب سے کام کئے جائیں گے۔ ضرورت مند غریب لوگوں کو، اسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں کو، ایمبولنس ڈرائیوروں، شمشان گھاٹ اور قبرستان میں لوگوں میں کھانا تقسیم کریں گے۔ ریاستی اور ضلعی سطح پر ماسک کے تئیں بیداری لانے کے لئے مہم چلائی جائے گی اور ملک بھر میں عام لوگوں کو راحتی کٹ (جس میں راشن ہو) اور میڈیکل کٹ (جس میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویات موجود ہوں) تقسیم کی جائیں گی۔

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 May 2021, 10:37 AM IST