قومی خبریں

پہلو خان کے قاتلوں پر شکنجہ کسنے کی تیاری، کانگریس حکومت نے عدالت میں داخل کی اپیل

جانچ کمیٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ موب لنچنگ کے ویڈیو کو ثبوت کے طور پر اثرانداز طریقے سے ذیلی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ قانونی طریقوں پر بھی صحیح طرح سے عمل نہیں ہوا۔

فائل فوٹو پہلو خان
فائل فوٹو پہلو خان 

راجستھان کی کانگریس حکومت الور موب لنچنگ کا شکار ہوئےپہلو خان کے معاملے میں قصورواروں پر شکنجہ کسنے کی تیاری میں لگی ہوئی ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے ایک اپیل داخل کی ہے۔ دراصل الور کی عدالت نے اگست کے مہینے میں پہلو خان موب لنچنگ کے سبھی ملزمین کو بری کر دیا تھا جس کے بعد اقلیتی طبقہ میں کافی مایوسی دیکھنے کو ملی تھی اور کہا گیا تھا کہ عدالت میں ملزمین کے خلاف ٹھیک طرح کارروائی نہیں ہوئی، انھیں بچانے کی سازش کی گئی۔ بعد ازاں عدالت کے فیصلے کو ریاست کی کانگریس حکومت نے چیلنج کرنے کی بات کہی تھی اور اپنے اس وعدے پر عمل کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کر دی۔

Published: 18 Oct 2019, 12:30 PM IST

واضح رہے کہ ہریانہ کے ڈیری کسان پہلو خان، ان کے دو بیٹوں اور دو ساتھیوں پر اپریل 2017 کو راجستھان کے بہروڑ میں گئو رکشکوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس وقت پہلو خان گایوں کو لے کر جا رہا تھا۔ بھیڑ کی پٹائی کے دو دن بعد پہلو خان نے اسپتال میں علاج کےد وران دم توڑ دیا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کےبعد قومی سطح پر اس واقعہ کو لے کر ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی۔

Published: 18 Oct 2019, 12:30 PM IST

بہر حال، کانگریس حکومت کے ذریعہ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کیے جانے سے متعلق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میجر آر پی سنگھ نے انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلو خان معاملہ میں ذیلی عدالت کے فیصلے کے خلاف پیر کے روز ہی راجستھان ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی۔ یہ اپیل ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل خصوصی جانچ کمیٹی کے ذریعہ رپورٹ سونپے جانے کے ایک مہینے بعد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں معاملے کی جانچ کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Published: 18 Oct 2019, 12:30 PM IST

مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ موب لنچنگ کے ویڈیو کو ثبوت کے طور پر اثرانداز طریقے سے ذیلی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ قانونی طریقوں پر بھی صحیح طرح سے عمل نہیں کیا گیا۔ اس معاملے کی جانچ گزشتہ بی جے پی حکومت کے دور میں ہوئی تھی اس وقت وسندھرا راجے ریاست کی وزیر اعلیٰ تھیں۔ اس سے پہلے 14 اگست کو الور میں ایڈیشنل ضلع جج نمبر 1 کے جج نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سبھی 6 ملزمین کو شبہ کی بنیاد پر فائدہ پہنچاتے ہوئے بری کر دیا تھا۔ ذیلی عدالت نے پورے معاملے میں راجستھان پولس کی طرف سے جانچ میں خامیوں کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

Published: 18 Oct 2019, 12:30 PM IST

ذیلی عدالت کے ذریعہ دیے گئے فیصلے کے بعد راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ذیلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے۔ گہلوت کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا رخ صاف ہے کہ ریاست میں کسی بھی طرح کی لنچنگ نہیں ہونی چاہیے۔

Published: 18 Oct 2019, 12:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Oct 2019, 12:30 PM IST