قومی خبریں

ایس آئی آر: ڈیجیٹلائزیشن اور ووٹر میپنگ میں راجستھان سرفہرست، 99.5 فیصد فارم اپلوڈ

الیکشن کمیشن نے کے مطابق، راجستھان گنتی فارم (ای ایف) کی ڈیجیٹلائزیشن میں ملک بھر میں سرفہرست ہے اور ریاست میں کل 5.46 کروڑ گنتی فارموں میں سے 5.43 کروڑ سے زیادہ ’ای سی آئی نیٹ‘ پر اپلوڈ کیے جا چکے

<div class="paragraphs"><p>ووٹر لسٹ / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ووٹر لسٹ / تصویر سوشل میڈیا

 

ملک بھر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ بہار کے بعد یہ مہم اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور 12 ریاستوں و مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں بیک وقت جاری ہے۔ اسی دوران الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے بتایا ہے کہ راجستھان گنتی فارم (ای ایف) کی ڈیجیٹلائزیشن میں ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ ای سی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 47.5 کروڑ، یعنی 93 فیصد سے زیادہ گنتی فارموں کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ایس آئی آر مہم کے تحت 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ووٹر ویریفائی پروگرام میں اب تک 99.83 فیصد یعنی 50.88 کروڑ سے زیادہ ووٹروں تک ای ایف پہنچ چکے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تصدیق کا عمل تقریباً ہر گھر تک پہنچ چکا ہے۔ راجستھان کے چیف الیکٹورل آفیسر نوین مہاجن نے بتایا کہ ریاست میں کل 5.46 کروڑ گنتی فارموں میں سے 5.43 کروڑ سے زیادہ فارم ’ای سی آئی نیٹ‘ پر اپلوڈ جا چکے ہیں، یہ 99.5 فیصد سے زیادہ کام ہے، سے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں ٹیم ورک، ٹیکنالوجی اور زمینی سطح پر کام کے درمیان بہترین تال میل رہا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق راجستھان نے ڈیجیٹلائزیشن میں ہی نہیں بلکہ ووٹر میپنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ریاست میں 95 فیصد سے زیادہ نقشہ سازی کا کام پورا ہو چکا ہے۔ 9 اسمبلی حلقے کپاسن، بیتو، سالمبر، لوہاوٹ، نگر، سیکری، اوسیان، شاہ پورہ اور بامن واس نے اپنی نقشہ سازی کا 99 فیصد سے زیادہ کردکھایا ہے۔ کپاسن سب سے آگے ہے جہاں 2.73 لاکھ ووٹروں میں سے 99.46 فیصد نقشہ سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ اب یہاں صرف 1500 لوگوں کو ہی اپنے دستاویزات جمع کرانے ہیں۔

Published: undefined

ووٹر میپنگ مکمل ہونے سے ووٹروں کو مختلف سہولیات حاصل ہوں گی۔ اس سے نہ صرف درستگی میں اضافہ ہوگا بلکہ اضافی کاغذی کارروائی کے بغیر ووٹر لسٹ کی تصدیق اور خدمات میں تیزی آئے گی۔ یہ حصولیابی 46 ہزار بوتھ لیول آفیسران (بی ایل او) کی محنت کا نتیجہ ہے۔ راجستھان کے باڑمیر، سالمبر، بلوترا، جھالاواڑ، پھلودی، بھرت پور، چورو، دوسہ اور باراں اضلاع نے 100 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کرکے ملک کے لیے مثال قائم کی ہے۔

Published: undefined

راجستھان کے ان اضلاع کی کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی اور زمینی سطح پر کام جب ساتھ ساتھ چلتا ہے توبہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ایس آئی آر صرف اعدادوشمار کا کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایمانداری،شفافیت اور درستگی کے ساتھ انجام دی جانے والی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined