قومی خبریں

راجستھان: الور میں آکسیجن پلانٹ کی سکیورٹی میں اضافہ

راجستھان میں کورونا کے دوران آکسیجن گیس کی اہمیت دیکھتے ہوئے الور میں واقع تین آکسیجن پلانٹوں کی سکیورتی میں اضافہ کیا گیا ہے

علامتی تصویر / آئی اے این ایس
علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

الور: راجستھان میں کورونا کے دوران آکسیجن گیس کی اہمیت دیکھتے ہوئے الور میں واقع تین آکسیجن پلانٹوں کی سکیورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ریاستی حکومت نے اس کی حفاظت کے لئے مزید افسران مقرر کئے ہیں۔ اب ریاستی حکومت کی نگرانی میں ان پلانٹوں سے آکسیجن کی سپلائی کی جائے گی۔ اولین ترجیح پر راجستھان کو رکھنے کے بعد ہی دیگر ریاستوں کو ان کے حصے کی آکسیجن سپلائی کی جائے گی۔ راستے میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو اس لئے آکسیجن کے ٹینکروں کو پولیس سکیورٹی میں بھیجا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے آج بتایا کہ پلانٹوں کی سکیورٹی کے لئے اعلی سطح کے افسران کو نگرانی اور حفاظت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ بھیواڑی واقع آئی ناکس آکسیجن پلانٹ سے اب مدھیہ پردیش کو آکسیجن کی سپلائی نہیں کی جائے گی۔ ہند سرکار نے اس کمپنی سے ہونے والی سپلائی کا فیصلہ بدلتے ہوئے مدھیہ پردیش کا کوٹہ ختم کردیا ہے۔ اب نئے کوٹے کے مطابق راجستھان کو 80 کلو لیٹر، دلی اور ہریانہ کو 20، 20 کلو لیٹر کی سپلائی ہوگی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایاکہ جہاں حالات سنگین ہیں وہاں گرین کوریڈور بناکر آکسیجن ٹینکروں کو بھیجا جارہا ہے جس سے وقت پر اسپتالوں کو آکسیجن مل سکے۔ بھیواڑی کی اس کمپنی میں روزانہ 120 کلو لیٹر آکسیجن کا پروڈکشن ہورہا ہے۔ یہاں سے جانے والے ہر ٹینکر کے ساتھ پولیس افسر کی ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined