قومی خبریں

راجستھان: پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج آج

سچن پائلٹ نے کہا کہ ایک طرف وطن عزیز کورونا اور معاشی بحران سے دوچار ہے، دوسری طرف مودی حکومت اس مشکل وقت میں بار بار پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے منافع کمانے میں لگی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سچن پائلٹ

جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی کال پر راجستھان کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق پیر کے روز ریاست کے تمام اضلاع کے صدر دفاتر پر صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مرکزی حکومت کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے آخری تین ماہ کے دوران مرکز کی بی جے پی حکومت نے لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور اس پر عائد مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈالنے کا کام کیا ہے، جس سے عوام میں سخت غصہ اور بے چینی پھیل گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وطن عزیز کورونا کی وبا اور معاشی بحران سے دوچار ہے، دوسری طرف مودی حکومت اس مشکل وقت میں بار بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور اس پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرکے منافع کمانے میں لگی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں 29 جون یعنی آج جے پور کے کلکٹریٹ سرکل پر ایک دھرنا کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ریاستی کانگریس کے صدر، وزیر اعلیٰ، ریاستی کابینہ کے ممبران، پارٹی ممبران، ممبران اسمبلی، پارٹی کے عہدیداروں، مختلف محکموں کے عہدیداروں اور سینئر کانگریسی لیڈران موجود رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined