قومی خبریں

راجستھان بورڈ کا شیڈول جاری، 12 فروری سے شروع ہوں گے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات

سیکرٹری نے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سوالیہ پرچے پولیس تھانوں اور چوکیوں میں رکھے جائیں گے۔ مراکز پر نقل کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی سے نگرانی کے ساتھ ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی

امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں اور 12 ویں کے امتحانات کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق10 ویں کا امتحان 12 فروری سے 28 فروری تک جبکہ 12ویں کا امتحان 12 فروری سے 11 مارچ تک ہو گا۔ ان امتحانات میں 19,86,422 امیدوار حصہ لیں گے۔ بورڈ سکریٹری گجیندر سنگھ راٹھور نے بتایا کہ ان امتحانات کے دوران تقریباً 6 چھٹیاں ہوں گی، جن میں 4 اتوار اور 2 ہولی اور دھولنڈی کی شھٹیاں شامل ہوں گی۔

Published: undefined

بورڈ سکریٹری نے بتایا کہ امتحانات کے لیے19 لاکھ 86 ہزار 422 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں سیکنڈری کے 10 لاکھ 68 ہزار 610، سینئر سیکنڈری کے9 لاکھ 5 ہزار 872 امیدوار شامل ہیں۔ سینئر اپادھیائے کے 4123 اور داخلہ کے 7,817 امیدوار شامل ہیں۔ اس سلسلے میں 6,193 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

بورڈ سکریٹری نے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سوالیہ پرچے پولیس تھانوں اور چوکیوں میں رکھے جائیں گے۔ مراکز پر نقل کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی سے نگرانی کے ساتھ ساتھ ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔ بورڈ نے حساس اور انتہائی حساس امتحانی مراکز کی نشاندہی کی ہے، جہاں خاص طور پر ویڈیو گرافی کی جائے گی۔ نتائج کا جلد اعلان کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے 10 ویں اور 12 ویں بورڈ امتحانات کے کامیاب انعقاد کے لیے ریاستی سطحی اعلیٰ اختیارات حاصل ایکزام کمیٹی کی میٹنگ انتظامی سیکٹریٹری اسکولی تعلیم کرشنا کنال کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں محکمہ داخلہ، محکمہ تعلیم اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق اہم مسائل بشمول امن و امان، امتحانی مراکز میں سوالیہ پرچوں کی محفوظ تقسیم اور ان کی حفاظت، ضلعی سطح پر امتحانی کمیٹیوں کی تشکیل، اور امتحانات کے انعقاد کے لیے آرای ایس ایم اے ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق انتہائی حساس امتحانی مراکز میں نامناسب ذرائع کو روکنے کے لیے خصوصی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے اور سنگل سنٹر بنانے سے حتی الامکان گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکریٹری تعلیم نے گزشتہ سالوں کے نتائج کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے اور اس کی بنیاد پر مراکز کے لیے سیکیورٹی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے اگلے سیشن کے پیش نظر 10ویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج اس بار پہلے جاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسکولوں میں 11ہویں جماعت کے داخلوں کا عمل متاثر نہ ہو۔

Published: undefined

ثانوی، ثانوی پیشہ ورانہ اور داخلہ امتحان 2026  جمعرات 12 فروری کو انگریزی، ہفتہ 14 فروری کو آٹوموٹیو/ بیوٹی اور صحت/ صحت کی دیکھ بھال/ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وقف خدمات(آئی ٹی اینڈ آئی ٹیز)، خوردہ فروخت/ سیاحت اور ہاسپٹالٹی / پرائیویٹ سیکورٹی/ اپیرل میڈ آپس اینڈ ہوم فرنیشنگ/ الیکٹرانکس اور ہارڈ ویئر/ زراعت/ پلمبر/ ٹیلی کام/ بینکنگ مالیاتی خدمات اورانشورنس ؍کنسٹرکشن؍ فوڈپروسیسنگ، منگل 17 فروری کوسوشل سائنس، 19 فروری (جمعرات) کو ہندی، 21 فروری (ہفتہ) کو سائنس، 24 فروری (منگل) کو ریاضی، 26 فروری (جمعرات) کو سنسکرت (پہلا پرچہ)، 27 فروری (جمعہ) کو سہ لسانی سنسکرت/ اردو/ گجراتی/ سندھی/ پنجابی، 28 فروری (ہفتہ) کو سنسکرت (دوسرا پرچہ) منعقد ہوگا۔ اس طرح 11 مارچ 2026 کو آخری پیر کے ساتھ امتحان اختتام پذیر ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined