قومی خبریں

’راج ٹھاکرے کو ایودھیا میں گھسنے نہیں دوں گا‘، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی تنبیہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے راج ٹھاکرے پر شمالی ہند کے باشندوں کو بے عزت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے، بغیر اس کے ایودھیا کی سرحد میں نہ گھسنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے

راج ٹھاکرے اور برج بھوشن سنگھ
راج ٹھاکرے اور برج بھوشن سنگھ تصویر سوشل میڈیا

اتر پردیش میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے مہاراشٹر نونرمان سینا کے چیف راج ٹھاکرے کو ایودھیا میں نہیں گھسنے دینے کا اعلان کیا ہے۔ برج بھوشن نے کہا ہے کہ ایودھیا آنے سے پہلے راج ٹھاکرے کو شمالی ہند کے باشندوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنی ہوگی۔ انھوں نے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی مشورہ دیا ہے کہ جب تک راج ٹھاکرے معافی نہ مانگ لیں، ان سے ملاقات نہیں کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کا کہنا ہے کہ رام مندر تحریک سے ٹھاکرے فیملی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ راج ٹھاکرے 5 جون کو ایودھیا میں رام للا کا دَرشن کرنے کے لیے آنے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے انھیں شمالی ہند کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ معافی کا مطالبہ برج بھوشن نے اس لیے کیا ہے کہ راج ٹھاکرے کئی بار شمالی ہند والوں کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے قیصر گنج سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن نے راج ٹھاکرے پر شمالی ہند کے باشندوں کو بے عزت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ راج ٹھاکرے کو اپنے عمل کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بغیر معافی شمالی ہندوستانیوں کو بے عزت کرنے والے راج ٹھاکرے کو ایودھیا کی سرحد میں گھسنے نہیں دوں گا۔ ایودھیا آنے سے پہلے سبھی شمالی ہندوستانیوں سے راج ٹھاکرے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں۔‘‘

Published: undefined

برج بھوشن شرن سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہم 2008 سے دیکھ رہے ہیں، انھوں نے ’مراٹھی مانش‘ کے ایشو کو سامنے رکھا، لیکن ممبئی کی ترقی میں 80 فیصد تعاون ان لوگوں کا ہے جو ممبئی شہر سے نہیں ہیں۔ انھیں اپنی غلطی سدھارنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined