قومی خبریں

دہلی میں اگلے تین روز تک بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

دہلی میں اگلے تین دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بارش کی شدت میں معمولی کمی آئے گی، مگر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں اگلے تین دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ سے اتوار کے درمیان بارش کے ساتھ گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ بعض اوقات مطلع مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔

آئی ایم ڈی کے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں جمعہ کے روز بارش کی شدت میں معمولی کمی آ سکتی ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم غیر مستحکم اور نم رہے گا۔ ادارے کے مطابق، اس دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان اور کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں گی، جو دوپہر تک جنوب مغرب کی جانب ہو جائیں گی، جب کہ شام اور رات کے اوقات میں جنوب مشرقی سمت کی ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

آئی ایم ڈی نے بتایا کہ 2 اور 3 اگست کو بھی ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان دنوں میں بھی آسمان ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ان ایام میں دن کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان اور رات کا درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل جمعرات کے روز دہلی کے مختلف علاقوں میں درمیانی بارش ہوئی، جب کہ کچھ مقامات پر شدید بارش کی وجہ سے پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعرات کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.9 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے پانچ ڈگری کم تھا اور کم سے کم درجہ حرارت 24.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو ڈگری کم تھا۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ دہلی میں گزشتہ چند دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔ ٹریفک جام، سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور آمدورفت میں تاخیر جیسے مسائل شہری زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined