قومی خبریں

اتراکھنڈ میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کا الرٹ، چاردھام یاتریوں کو احتیاط کی ہدایت

دہرادون، اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ، ٹہری، پوڑی، نینی تال، الموڑا، باگیشور اور پتھورا گڑھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے اور ژالہ باری کے بھی آثار ہیں

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

اتراکھنڈ میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
UK_VSK

اتراکھنڈ میں مانسون سے قبل موسم اب رنگ دکھانے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے دہرادون مرکز نے ہفتہ کو پوری ریاست کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے اندیشے کے پیش نظر محکمہ نے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ چاردھام یاتریوں اور پہاڑی راستوں پر سفر کرنے والوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہرادون، اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ، ٹہری، پوڑی، نینی تال، الموڑہ، باگیشور اور پتھورا گڑھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے اور ژالہ باری کے بھی آثار ہیں۔ ہوا کی رفتار بھی 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے، جو پہاڑی علاقوں میں مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔

Published: undefined

میدانی اضلاع ہریدوار اور ادھم سنگھ نگر میں بھی موسم پوری طرح صاف نہیں رہے گا، کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ لہذا جو لوگ چاردھام یاترا پر نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی آگے بڑھنا چاہئے۔

Published: undefined

راجدھانی دہرادون میں ہفتہ کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے سبب حبس والی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ایک روز قبل جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں موسم کا مزاج بدلا ہوا تھا۔ الموڑہ، رودرپریاگ، چمولی اور پتھورا گڑھ میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ چمولی ضلع میں ہیم کنڈ صاحب اور بدری ناتھ دھام میں برف باری بھی ہوئی، جس سے بالائی علاقوں میں سردی کا احساس مزید بڑھ گیا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined