قومی خبریں

بارش سے دہلی کی ہوا میں وقتی بہتری، لیکن آلودگی اب بھی خطرناک سطح پر، اجئے ماکن نے شیئر کیے اعداد و شمار

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش جیسے قدرتی عوامل وقتی راحت تو دے سکتے ہیں، لیکن آلودگی کے مسئلے کا مستقل حل پالیسی، سخت عمل درآمد اور طویل مدتی منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اجئے ماکن / قومی آواز / وپن</p></div>

اجئے ماکن / قومی آواز / وپن

 

قومی راجدھانی دہلی میں 2 دنوں کی بارش کے بعد فضائی آلودگی میں وقتی کمی دیکھنے کو ملی ہے، لیکن مجموعی صورت حال اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور پارٹی خزانچی اجئے ماکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تازہ اعداد و شمار شیئر کیے ہیں اور بتایا ہے کہ صرف 48 گھنٹوں کے اندر پی ایم 2.5 کی سطح میں 41 فیصد تک کمی آئی ہے۔

Published: undefined

اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ کو شہر میں پی ایم 2.5 کی اوسط سطح 141 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھی، جو 20 مارچ کو گھٹ کر 83 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس بہتری کی بڑی وجہ تقریباً 7.1 ملی میٹر بارش رہی، جس نے فضا میں موجود آلودہ ذرات کو نیچے بٹھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

موسمیاتی تجزیے (ای آر اے 5) کے مطابق بارش کے ساتھ باؤنڈری لیئر ہائٹ (بی ایل ایچ) 708 میٹر سے گھٹ کر 472 میٹر ہو گئی، جبکہ ہوا کی رفتار 8.4 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہو کر 6.8 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی۔ اس کے باوجود آلودگی میں کمی کو مستقل بہتری نہیں مانا جا رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سال بہ سال موازنہ میں صورت حال مزید سنگین نظر آتی ہے۔ شہر کے 28 میں سے 15 مانیٹرنگ اسٹیشنز پر آلودگی کی سطح گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ خاص طور پر وزیر پور میں 74 فیصد، آنند وہار میں 77 فیصد اور دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں 85 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ بھی تشویشناک ہے کہ شہر کے تمام 32 مانیٹرنگ اسٹیشنز پر آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او کے مقررہ معیار 15 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کہیں زیادہ ہے، جو عوامی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت مختص فنڈز پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق اس پروگرام کے لیے 19,614 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے 11,213 کروڑ روپے جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔ اس کے باوجود آلودگی کی صورت حال میں خاطر خواہ بہتری نہ آنے پر اجئے ماکن نے سوال کیا ہے کہ آخر یہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔

Published: undefined

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش جیسے قدرتی عوامل وقتی راحت تو دے سکتے ہیں، لیکن آلودگی کے مسئلے کا مستقل حل پالیسی، سخت عمل درآمد اور طویل مدتی منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہے۔ فی الحال دہلی کے شہریوں کو صاف ہوا کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined