قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم کا مزاج بدلا، کچھ دنوں سے مارچ کی گرمی کا ہو رہا تھا احساس

بارش سے پہلے بدھ کو دن بھر تیز دھوپ سے راجدھانی دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے 25 سے 27 جنوری تک درجہ حرارت میں پھر کمی آئے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش (فائل)/ تصویر یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش (فائل)/ تصویر یو این آئی

 
BHOODEV BHATT

بدھ کی دیر رات قومی راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کے مختلف علاقوں میں ہوئی بارش نے ایک بار پھر موسم کا مزاج بدل دیا ہے۔ اس سے پہلے دہلی-این سی آر کے علاقوں میں کچھ دنوں سے مارچ جیسی گرمی کا احساس ہو رہا تھا لیکن بارش نے موسم کو پھر سے ٹھنڈا کر دیا۔

بارش سے پہلے بدھ کو دن بھر تیز دھوپ سے راجدھانی دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 5.3 ڈگری زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری رہا جو معمول سے 1.8 ڈگری زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو جنوری میں مورچ جیسا احساس ہو رہا تھا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بھی راجدھانی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم سائنس داں مہیش پلاوت نے بتایا کہ شمال مغربی ہوا چلنے کی وجہ سے موسم خشک ہے۔ صبح و شام کہرا نہیں ہے۔ کہرا چھٹنے اور ہوا چلنے کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں بھی کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے آسمان صاف ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

امکان ہے کہ کچھ دنوں بعد یہ حالت بدل جائے گی۔ ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے 25 سے 27 جنوری تک درجہ حرارت میں پھر کمی آئے گی۔ اس سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔ زیادہ سے زیادہ 18 سے 19 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ وہیں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی جا سکتی ہے۔ 26 سے 28 جنوری تک کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس درج کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح ہلکا کہرا چھایا رہے گا۔ آسمان میں عام طور پر بادل رہیں گے۔ صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صبح اور شام کا زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 22 اور 12 ڈگری سیلسیس تک رہ سکتا ہے۔

واضح ہو کہ راجدھانی میں 19 جنوری سے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ 19 جنوری اس مہینے میں اب تک کا سب سے گرم دن درج کیا گیا۔ اس دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.1 ڈگری سیلسیس رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined