دہلی میں بارش (فائل فوٹو) / آئی اے این ایس
دہلی-این سی آر سمیت اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں رات سے ہو رہی بارش کے سبب ٹھنڈ میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ شدید ٹھنڈ کے درمیان جمعہ کی صبح سے ہی شروع ہوئی بارش کہیں کم تو کہیں زیادہ دیر رات تک جاری رہی۔ اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں ہفتہ کو کہیں کہیں آواز کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کچھ حصوں میں بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی گٓئی ہے۔ وہیں سردی اور بارش کو دیکھتے ہوئے میرٹھ اور سہارن پور میں 28 دسمبر کو آٹھویں تک کے اسکولوں کو بند رکھنے کا ڈی ایم نے حکم جاری کیا ہے۔ جبکہ مظٖفرنگر میں 12 ویں تک اسکولوں کی چھٹی کی گئی ہے۔
Published: undefined
ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے ملک کے بڑے حصے میں بارش اور برفباری ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں 15 برسوں میں دسمبر میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ جس سے دن کا درجہ حرارت یعنی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 14.6 ڈگری سیلسیس ہو گیا۔ دہلی میں کل 27 دسمبر کی رات ڈھائی بجے سے بارش ہو رہی تھی۔ دن کے درجہ حرارت میں 9.5 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ دیکھی گئی جو دسمبر میں گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بھی عام طور پر آسمان میں بادل چھائے رہنے اور رک رک کر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صبح سے لے کر دوپہر تک ایک یا دو بار ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد باقی دن آسمان میں بادل چھائے رہیں گے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں دھند یا کہرا چھائے رہنے کے آثار ہیں اور صبح کے دوران الگ الگ مقامات پر درمیانی سطح کا کہرا رہے گا۔
Published: undefined
حالانکہ فصلوں کے لیے یہ حالات بہت بہتر ہیں۔ کسانوں کو اب فصلوں کی آبپاشی نہیں کرنی پڑے گی۔ سرسوں کی اگیتی فصل کو تھوڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق کسانوں کو دھیان دینا ہوگا کہ کھیت میں پانی جمع نہ ہو۔ اگر بارش لگاتار ہوئی اور کھیت میں پانی جمع رہا تو نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined