قومی خبریں

دہلی، یوپی، بہار سمیت 16 ریاستوں میں شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اور سکم کے کچھ حصوں میں مانسون کے لیے حالات موافق ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کام کی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>(فائل تصویر) / آئی اے این ایس</p></div>

(فائل تصویر) / آئی اے این ایس

 
IANS

پورے ملک میں موسم کا مزاج مسلسل بدل رہا ہے۔ شمالی ہند میں چلچلاتی گرمی سے لوگ بے حال ہیں تو کئی حصوں میں شدید بارش سے سیلاب جیسے حالات ہیں۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور بہار سمیت ملک کی 16 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے شمال-مغرب، جنوب-مغرب اور جنوب-مشرق دہلی کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس درمیان ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔ ممبئی اور کیرالہ کے کچھ حصوں میں بھی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اور سکم کے کچھ حصوں میں آج مانسون کے لیے حالات موافق ہیں۔ مانسون کو لے کر ایسے ہی حالات مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار اور مشرقی اتر پردیش کے باقی حصوں کے لیے بھی اگلے دو دنوں تک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی اور گھاٹ علاقوں میں 20 سیمی سے زیادہ بارش کا امکان ہے، جس سے لینڈ سلائڈ اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مہاراشٹر کے ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں 15-18 جون تک شدید بارش اور آبی جماؤ کا امکان ہے۔ منی پور میں پہلے سے ہی سیلاب سے 1.64 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور میزورم میں لینڈ سلائڈ کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

Published: undefined

شدید بارش کے پیش نظر لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ ندی-نالوں کے پاس نہ جائیں، بجلی گرنے سے بچیں اور لینڈ سلائڈ سے ممکنہ علاقوں میں مستعد رہیں۔ کیرالہ، کرناٹک اور گوا کے ساحل پر سمندر میں نہ جانے کی وارننگ دی گئی ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کام کی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف مشرقی اتر پردیش میں الگ الگ مقامات پر لُو کی حالت بنی رہی۔ تمل ناڈو، کیرالہ، ماہے، وسط مہاراشٹر، ساحلی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش ہوئی۔ جنوبی اندرون کرناٹک، مغربی اتر پردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، گوا، گجرات، اوڈیشہ میں الگ الگ مقامات پر بارش درج کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined