قومی خبریں

ریل یونین نے حکومت سے سبھی ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو جلد ٹیکہ لگانے کی اپیل کی

اے آئی آرایف جنرل سکریٹری شیوگوپال مشرا نے وزیرریلوے پیوش گوئل سے ٹیلیفون پر بات کی اورکہا کہ ریلوے ملازمین بھی کورونا واریرس ہیں اوروبا میں جان جوکھم میں ڈال کر ریل خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر پیوش گویل
مرکزی وزیر پیوش گویل تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ریلوے ملازمین کی سب سے بڑی یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے تمام ریلوے ملازمین اوران کے اہل خانہ کو جلد ازجلد کووڈکا ٹیکہ لگوانے کے لئے اقدام کئے جائیں۔ آل انڈیا ریلوے مینز فیڈریشن (اے آئی آرایف) کے جنرل سکریٹری شیوگوپال مشرا نے آج وزیرریلوے پیوش گوئل سے ٹیلیفون پر بات کی اورکہا کہ ریلوے ملازمین بھی کورونا واریرس ہیں اوروبا میں جان جوکھم میں ڈال کر ریل خدمات کو تیزی سے آپریٹ کرنے اورآکسیجن ومال کی نقل وحمل میں تعاون دے رہے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ ضروری ہے کہ انہیں اوران کے اہل خانہ کو جلد سے جلد کووڈکا ٹیکہ لگایا جائے۔

Published: undefined

پیوش گوئل نے اس بات سے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹیو افسرکوریل ملازمین اوران کے اہل خانہ کی جلد ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس پر مشرا نے کہا کہ ریلوے بورڈ کے چیئرمین، زونل جنرل مینیجر اورڈویژنل ریلوے منیجر اس بارے میں سرگرم ہیں اوروہ ٹیکہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ریاستی حکومتوں سے متوقع تعاون نہیں مل رہا ہے۔

Published: undefined

یونین کے لیڈر نے کہا کہ وزیرریلوے اس معاملے کو سیاسی سطح پر حل کریں۔ وہ یاتو وزرائے اعلیٰ سے خود بات کرکے ریل ملازمین کے لئے ٹیکہ مہیاکرانے کو کہیں یا ریلوے خود ٹیکہ خرید کر اپنی سطح پر تمام ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکہ کرای کرائے۔ اس پر وزیرریلوے نے کہا کہ وہ دونوں ہی متبادل پر فوری قدم اٹھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined