قومی خبریں

راہل سے ای ڈی اب پیر کو پوچھ تاچھ کرے گی، بیمار والدہ کے پاس رہنا چاہتے ہیں راہل

ای ڈی نے آج راہل گاندھی کو چوتھی بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا تاہم راہل نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے تین دن کی توسیع کی درخواست کی تھی جسے ای ڈی نے قبول کرلیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

راہل گاندھی کو آج چوتھی مرتبہ پوچھ تاچھ کے لئے ای ڈی دفتر جانا تھا لیکن ان کی والدہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے انہوں نے پیر تک کے لئے پوچھ تاچھ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس کو ای ڈیہ قبول کر لیا ہے ۔ اب راہل گاندھی پیر کو ای ڈی دفتر جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو خط لکھ کر اپنی والدہ سونیا گاندھی کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تین دنوں سے یعنی پیر، منگل اور بدھ سے راہل گاندھی سے لگاتار پوچھ گچھ کی تھی اور آج چوتھی مرتبہ بلایا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی اسپتال میں سونیا گاندھی کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں ۔ ای ڈی کے اس معاملے نے سیاسی ہلچل بھی پیدا کر دی ہے۔پوچھ تاچھ کے تینوں دن کانگریسی رہنما اور کارکنان نے ای ڈی کے دفتر کے باہر اور کانگریس کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی مخالفت کی۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت سیاسی انتقام کے جذبے سے کارروائی کر رہی ہے اور اسی لیے گاندھی خاندان پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل گاندھی سے تین دنوں کے دوران اوسطاً روزانہ تقریباً 10 گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اسپتال میں اپنی ماں سے ملنے جانا چاہتے ہیں اور کچھ دنوں کے لیے اپنی ماں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں اس لئے پوچھ تاچھ ملتوی کر دی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو