قومی خبریں

راہل گاندھی 8 سے 15 دسمبر تک انڈونیشیا، ملائشیا اور سنگاپور کا دورہ کریں گے

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھرپور مہم چلانے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی 8 سے 15 دسمبر تک تین ممالک (انڈونیشیا، ملائشیا اور سنگاپورکا دورہ کرنے والے ہیں

<div class="paragraphs"><p>&nbsp;راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

 راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھرپور مہم چلانے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی 8 سے 15 دسمبر تک تین ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی 8 سے 15 دسمبر تک انڈونیشیا، سنگاپور اور ملائیشیا کے دورے پر رہیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اپنے دورے کے دوران ہندوستانی تارکین وطن سے بات چیت کریں گے اور یونیورسٹیوں کا بھی دورہ کریں گے۔

اس سال راہول گاندھی نے ناروے، ہالینڈ، فرانس، امریکہ، برطانیہ، بیلجیئم سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا اور ہندوستانی تارکین کے ساتھ بات چیت کے پروگراموں کا اہتمام کیا۔ انہوں نے متعدد یونیورسٹیوں میں طلباء کے ساتھ وسیع موضوعات پر بات چیت کے سیشنز بھی منعقد کئے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ انڈین اوورسیز کانگریس راہل گاندھی کے تمام پروگراموں کا انتظام کرے گی۔ راہل گاندھی نے پانچ ریاستوں میزورم، راجستھان، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلائی ہے۔ وہ پانچ ریاستوں میں اپنے مصروف انتخابی مہم کے شیڈول کے دوران اس ماہ کیدارناتھ مندر بھی گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined