قومی خبریں

راہل گاندھی پیر کو بیلگاوی میں کانگریس کے مستقبل کے اقدامات کا کریں گے خلاصہ

کے پی سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین سلیم احمد نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ امکان ہے کہ راہل گاندھی طے شدہ جلسہ عام کے دوران کانگریس پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرسکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

 

ہبلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 20 مارچ کو کرناٹک کے بیلگاوی کا دورہ کریں گے اور ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کی ریلی میں شمالی کرناٹک کے پارٹی کارکنوں سمیت تقریباً دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ کے پی سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین سلیم احمد نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ امکان ہے کہ راہل گاندھی طے شدہ جلسہ عام کے دوران کانگریس پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

ریاست میں آنے والے انتخابات کے بارے میں سلیم احمد نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کرائے گئے سروے کے نتائج اور ہر جگہ لوگوں سے ملنے والے فیڈ بیک کے مطابق کانگریس 140 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔ سلیم احمد نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان 21 مارچ کو کیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے الزام لگایا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت مکانات، روزگار فراہم کرانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سرکاری دفاتر میں بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جج کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔ سلیم احمد نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہ پانے کے لیے بی جے پی کو ’وجے سنکلپ یاترا‘ کے بجائے ’شما یاترا‘ نکالنی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined