قومی خبریں

زرعی قوانین: راہل گاندھی ’2 کروڑ دستخط‘ کے ساتھ صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے کے لئے نکلے

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا ایک نمائندہ وفد آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران لیڈران صدر جمہوریہ کو زرعی قوانین کے خلاف جمع کیے گئے 2 کروڑ لوگوں کے دستخط سونپیں گے۔

راہل گاندھی، تصویر قومی آواز/ ویپن
راہل گاندھی، تصویر قومی آواز/ ویپن 

زرعی قوانین کے خلاف مودی حکومت پر لگاتار دباؤ بڑھ رہا ہے، اور کانگریس پارٹی کسانوں کے حق میں لگاتار زور و شور سے آواز بلند کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے صدر جمہوریۂ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کرنے کے لئے نکل چکے ہی۔ اس ملاقات کے دوران کانگریس لیڈران زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر سے جمع کیے گئے 2 کروڑ لوگوں کے دستخط والے دستاویزات صدرجمہوریہ کووند کو سونپیں گے۔

Published: 24 Dec 2020, 7:40 AM IST

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس سلسلے میں 23 دسمبر کو تفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ کانگریس نے ستمبر میں زرعی قوانین کو واپس لینے کی حمایت میں دستخط مہم چلائی تھی۔ اس مہم میں ملک بھر سے لوگوں نے زرعی قوانین کے خلاف اپنے دستخط کیے ہیں۔ ملک بھر سے آئے ان دستخط کو جمع کیا گیا ہے جسے 24 دسمبر کو راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس لیڈروں کا وفد صدر جمہوریہ کے حوالے کرے گا اور زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرے گا۔

Published: 24 Dec 2020, 7:40 AM IST

وینوگوپال نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف تقریباً 2 کروڑ لوگوں نے دستخط کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان قوانین کو واپس لینے کے لیے صدر جمہوریہ کو مداخلت کرنی چاہیے۔ کے سی وینوگوپال نے مزید کہا کہ اناپرست مودی حکومت نے شروع سے ہی کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، اور اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ بی جے پی کسانوں اور مزدوروں کی جگہ بڑے سرمایہ داروں کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے مودی حکومت پر مظاہرین کسانوں کو بدنام کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Published: 24 Dec 2020, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Dec 2020, 7:40 AM IST