قومی خبریں

راہل گاندھی ایک روزہ دورۂ گجرات، آنند میں پارٹی کی ضلعی اکائیوں کے سربراہوں سے خطاب

راہل گاندھی نے گجرات کے آنند میں کانگریس کے ضلعی صدور کے تربیتی کیمپ سے خطاب کیا، مشن 2027 کی تیاریوں پر زور دیا اور ڈیری کسانوں سے ملاقات کی بھی منصوبہ بندی کی

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

 

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی ہفتہ کے روز ایک روزہ دورے پر گجرات کے آنند ضلع پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی کی ضلع اکائیوں کے نو منتخب سربراہوں سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ’سنگٹھن سریجن ابھیان‘ کے تحت منعقد تین روزہ تربیتی کیمپ کا حصہ ہے، جس کا مقصد 2027 کے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے دورے کا آغاز وڈودرا ہوائی اڈے سے کیا، جہاں سے وہ براہ راست آنند لے جائے گئے۔ آنند کے نواح میں واقع ایک ریزورٹ میں تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں گجرات بھر کے ضلعی صدور اور پارٹی کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کیمپ 28 جولائی تک جاری رہے گا۔

کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ راہل گاندھی نے اس کیمپ کے دوران پارٹی رہنماؤں کو آئندہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے زور دیا کہ مقامی سطح پر تنظیم کو متحرک اور مربوط بنانا پارٹی کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

Published: undefined

یہ تربیتی سیشن کانگریس کے ’مشن 2027‘ کا حصہ ہے، جس کا ہدف ریاست میں پارٹی کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا اور بی جے پی کے غلبے کو چیلنج کرنا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کو گاؤں، قصبے اور ہر محلے کی سطح تک متحرک کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کے حقیقی مسائل پر آواز بلند کی جا سکے۔

دورے کے دوران راہل گاندھی کی مقامی ڈیری کسانوں اور کوآپریٹو شعبے کے رہنماؤں سے ملاقات بھی طے ہے۔ یہ ملاقات حال ہی میں ہمت نگر میں سابر ڈیری کے باہر دودھ کی خریداری قیمتوں میں کمی کے خلاف کسانوں کے مظاہروں کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

مظاہرین نے شکایت کی تھی کہ حکومت کسانوں کے حق میں فیصلے کرنے کے بجائے ان کے معاشی مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ کسانوں کی آواز بن کر ابھرے گی اور ان کے مسائل کو اسمبلی اور پارلیمان دونوں میں اٹھایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کانگریس نے گجرات کے تمام اضلاع میں نئی ضلعی قیادت کا تقرر کیا ہے۔ اس اقدام کو تنظیمی ڈھانچے کی اصلاح اور ریاست میں اپنی بنیاد کو ازسرنو مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کا یہ دورہ تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر کارکنوں سے براہ راست جڑنے اور آنے والے انتخابات کی تیاریوں کو رفتار دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined