قومی خبریں

راہل گاندھی نے بہار کانگریس لیڈروں کے ساتھ ’ورچوئل میٹنگ‘ میں نتیش پر کیا حملہ

راہل گاندھی نے بہار کے کانگریس لیدڑوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور کورونا سے پیدا مسائل و اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر تبادلہ خیال ہوا۔

راہل گاندھی، تصویر گیٹی ایمج
راہل گاندھی، تصویر گیٹی ایمج 

بہار میں اس سال کے آخر میں ممکنہ اسمبلی انتخابات کو لے کر یہاں کورونا بحران میں بھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اس درمیان کاگنریس بھی اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے کمر کستی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو بہار کے کانگریس لیڈروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران بہار کی موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور کورونا سے پیدا مسائل اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کو لے کر میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے دوران کورونا اور سیلاب کی سنگین حالت کو لے کر سنجیدہ بات چیت ہوئی اور لوگوں کو اس مشکل وقت میں سہولت نہ ملنے کا بھی معاملہ اٹھایا گیا۔ میٹنگ میں ریاست میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی تعداد پر بھی فکر کا اظہار کیا گیا۔

Published: undefined

میٹنگ میں کہا گیا کہ نتیش کمار کی حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو مشکل وقت میں بھی اپنے ریاست کے لوگوں کو دیگر ریاستوں سے واپس لانے میں ناکام رہی۔ میٹنگ میں بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوہل، ویریندر راٹھوڑ، اجے کپور، ریاستی صدر مدن موہن جھا، سدانند سنگھ، طارق انور، اکھلیش سنگھ، مراری گوتم، پریم چند مشرا، للن کمار، شاکر علی، سجیت کمار سنہا سمیت دیگر اہم عہدیداران و مرکزی ٹیم کے کچھ لیڈران موجود رہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ایک لیڈر نے بتایا کہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کو قائم رکھنے پر زور دیا اور کانگریس اراکین کو کام کے تئیں مزید پرعزم بننے کی بھی ہدایت دی۔ اس دوران بہار کی تعلیم، روزگار اور صحت کی حالت بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات