قومی خبریں

کورونا ویکسین کی قلت پر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جولائی کا مہینہ آگیا، ویکسین نہیں آئی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے ’ہیش ٹیگ وہیئر آر ویکسینز‘ لکھا ہے، یعنی ویکسین کہاں ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایک بار پھر کورونا وائرس کے ٹیکے کی عدم فراہمی پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جون میں ٹیکہ کاری فیسٹیول منانے والی حکومت اب جولائی کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود ویکسین کی فراہمی نہیں کر سکی ہے۔ راہل گاندھی نے اس تعلق سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جولائی کا مہینہ آگیا، ویکسین نہیں آئی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے ’ہیش ٹیگ وہیئر آر ویکسینز‘ لکھا ہے، یعنی ویکسین کہاں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ راہل گاندھی کورونا وائرس کے ٹیکے کی کمی کی وجہ سے حکومت پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگانے کی ذمہ داری ریاستوں کے سپرد کرنے پر اعتراض کیا اور اب جب مرکزی حکومت نے مفت ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی ہے، تو وہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس دھیمی رفتار سے ملک کی پوری آبادی کو دسمبر تک ٹیکے کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ٹیکے کی قلت دور کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined