قومی خبریں

ویکسین پر مودی حکومت کی پالیسی ’دھیان بھٹکاؤ، جھوٹ پھیلاؤ، شور مچا کر سچ چھپاؤ‘ والی: راہل

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’ویکسین کم ہوتی جا رہی ہیں اور کووڈ سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ مرکزی حکومت کی پالیسی– دھیان بھٹکاؤ، جھوٹ پھیلاؤ، شور مچا کر سچ چھپاؤ۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia  

ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ دوسری طرف ملک کی کئی ریاستیں ویکسین کی بھاری کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ویکسین کی کمی کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ویکسین کم ہوتی جا رہی ہیں اور کووڈ سے اموات بڑھتی جا رہی ہیں۔ مرکزی حکومت کی پالیسی– دھیان بھٹکاؤ، جھوٹ پھیلاؤ، شور مچا کر سچ چھپاؤ۔‘‘

Published: undefined

اپنے ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں 5 اپریل کے بعد سے ملک میں ویکسین میں لگاتار کمی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی ریاستیں ویکسین کی کمی کی شکایت پی ایم مودی سے بھی کر چکی ہیں، لیکن ابھی تک ویکسین کے تعلق سے ریاستوں کے طلب کو پورا نہیں کیا جا سکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ کورونا ویکسین کو دوسرے ممالک میں ایکسپورٹ کیے جانے پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہندوستان میں ہی ویکسین کی کمی ہے تو آخر دوسرے ممالک میں ویکسین کیوں بھیجی جا رہی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان میں 24 گھنٹے میں 4529 لوگوں کی موت ہو گئی جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن کے کل 2 لاکھ 67 ہزار 533 نئے معاملے سامنے آئے۔ منگل کو ہندوستان میں 2.63 لاکھ تازہ معاملے درج کیے گئے جو 21 اپریل کے بعد سب سے کم تھے۔ تازہ کووڈ لہر کے دوران 17 مئی کو پہلی بار تین لاکھ کے نیچے آئے۔ 7 مئی کو ملک نے اپنے اب تک کے سب سے زیادہ 4 لاکھ 14 ہزار 188 معاملے درج کیے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined