قومی خبریں

میگھالیہ: راہل نے ’ہم ہوں گے کامیاب‘ ترانہ گایا

کانگریس پارٹی کی طرف سے شیلانگ میں ’سیلی بریشن آف پیس‘ کے نام سے ایک میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’ہم ہوں گے کامیاب ‘ ترانہ کے ساتھ انتخابنی مہم کا آغاز کیا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر شیلانگ میں ’سیلی بریشن آف پیس‘ کے دوران راہل گاندھی

شیلانگ: کانگریس صدر راہل گاندھی نے میگھالیہ میں ہونے جا رہے انتخابات کے پیش نظر 30 جنوری سے تشہیرکاری مہم کیا آغاز کر دیا ۔ میگھالیہ پہنچے راہل گاندھی نے کئی تقاریب میں حصہ لیا اور اس دوران بھاری تعداد میں لوگ موجود رہے۔

کانگریس پارٹی کی طرف سے شیلانگ میں ’سیلیبریشن آف پیس‘ کے نام سے ایک میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں راہل گاندھی نے ’ہم ہوں گے کامیاب ‘ ترانہ گایا۔

Published: 31 Jan 2018, 9:25 AM IST

تقریب میں راہل گاندھی کے علاوہ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ مکل سنگما، پارٹی کے جنرل سکریٹری سی پی جوشی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس دوران بھاری تعداد میں لوگ جمع تھے اور موبائل ٹارچ جلا کر انہوں نے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے میگھالیہ دورے کے تعلق سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میگھالیہ میں لوگوں کا جم غفیر، جوش اور توانائی موجود ہے جہاں ہم نے اسمبلی الیکشن کے لئے مہم کا آغاز کیا۔ ‘‘

انہوں نے مزید لکھا ’’میرے خاندان اور میرا شمال مشرق سے خصوصی ناطہ ہے اور ہر دورے کے ساتھ اسے مزید مضبوط بنانا اچھا لگتا ہے۔ ‘‘

Published: 31 Jan 2018, 9:25 AM IST

قبل ازیں راہل گاندھی گواہاٹی (آسام) سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچنے کے فوراً بعد وہ مغربی جینتیا ہلس کے ضلع ہیڈکوارٹر جوائی کے لئے روانہ ہوگئے اور کانگریسی امیدواروں کے لئے سات اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائی۔ جوائی میں خطاب کرنے کے بعد، راہل گاندھی نے پردیش کانگریس کے دفتر میں ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لیا۔

میگھالیہ کی انتخابی انچارج کوآرڈینیٹریوشومیتا ٹھاکر نے کہا ’’ہم اس کنسرٹ کے ذریعے امن، آزادی اور سیکولرزم کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں‘‘۔

Published: 31 Jan 2018, 9:25 AM IST

میگھالیہ میں 27 فروری کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں اور کانگریس نے 60 اسمبلی کی نشستوں میں 57 سے زائد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مکل سنگما اپنے آبائی انتخابی حلقہ کے ساتھ ہی سونگ ساک حلقہ سے بھی مقابلہ کریں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 31 Jan 2018, 9:25 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jan 2018, 9:25 AM IST