قومی خبریں

مودی کی روزگار اسکیم جھوٹی نکلی، نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ’روزگار سے جڑی ترغیبی اسکیم‘ کو وزیر اعظم کا ایک اور جملہ قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ نوجوانوں سے کیا گیا وعدہ کہاں گیا؟ 10000 کروڑ کا فنڈ واپس کیوں کیا گیا؟

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے روزگار سے متعلق اسکیم کا اعلان ایک بار پھر حزب اختلاف کے نشانے پر آ گیا ہے۔ لوک سبھا میں رہنما اپوزیشن راہل گاندھی نے سخت تنقید کرتے ہوئے اس اسکیم کو محض ایک جملہ قرار دیا ہے اور نوجوانوں سے کیے گئے وعدے کو دھوکہ بتایا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم مودی نے بڑے طمطراق کے ساتھ ’روزگار سے جڑی ترغیبی اسکیم‘ کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود نہ تو اس اسکیم کو ٹھیک سے متعارف کرایا گیا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد شروع ہو سکا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اس اسکیم کے لیے مختص 10000 کروڑ روپے کی رقم بھی واپس لے لی، جو اس بات کی علامت ہے کہ وزیر اعظم بے روزگاری جیسے سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ صرف بڑے کارپوریٹس کو فائدہ پہنچا کر، منصفانہ تجارت کو نظرانداز کر کے، پیداوار کے بجائے اسمبلنگ پر زور دے کر، اور دیسی ہنر کو پس پشت ڈال کر روزگار کے مواقع پیدا نہیں کیے جا سکتے۔ ان کے مطابق، کروڑوں نوکریاں پیدا کرنے کے لیے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، منصفانہ مقابلے کے لیے مارکیٹ کی تشکیل، مقامی پیداوار کے نیٹ ورک کو فروغ، اور باصلاحیت نوجوانوں کی تیاری ضروری ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر حکومت کو واقعی روزگار سے دلچسپی ہے تو وہ بتائے کہ اتنے بڑے پیمانے پر اعلان کردہ اسکیم کا کیا ہوا؟ انہوں نے طنزیہ لہجے میں پوچھا کہ کیا حکومت نے نوجوانوں کو ایک بار پھر محض انتخابی وعدوں کی نذر کر دیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر دن ایک نیا نعرہ دیتے ہیں، لیکن ملک کے نوجوان آج بھی حقیقی روزگار کے مواقع کے انتظار میں ہیں۔

اپنی بات کے آخر میں راہل گاندھی نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ صرف اڈانی جیسے ارب پتی دوستوں کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم آخر کب ان ارب پتی دوستوں پر سے توجہ ہٹا کر محروم طبقات کے نوجوانوں کو مساوی روزگار کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دیں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined