قومی خبریں

یومِ افواج کے موقع پر راہل گاندھی نے بہادر فوج کو کیا سلام، کہا- بہادری، حب الوطنی اور قربانی سے سرشار ہے ہماری فوج

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہماری فوج کا ہر سپاہی بہادری، حب الوطنی اور قربانی سے سرشار ہے۔ تمام جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی قربانی، تپسیا اور لگن کے لیے یوم افواج کی مبارک باد۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

نئی دہلی: ہندوستانی فوج آج اپنا 75واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ آزادی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل کے ایم کریپا کے ہندوستانی فوج کے پہلے اعلیٰ کمانڈر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی یاد میں ہر سال 15 جنوری کو ہندوستان کا یومِ افواج (آرمی ڈے) منایا جاتا ہے۔

Published: undefined

کے ایم کریپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی راج کے دوران ہندوستانی فوج کے آخری برطانوی اعلیٰ کمانڈر جنرل رائے فرانسس بچر سے عہدہ حاصل کیا تھا۔ آزادی کے بعد پہلی بار اس بار بنگلورو میں انڈین آرمی ڈے منایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر راہل گاندھی نے بہادر فوجیوں کو سلام کیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہماری فوج کا ہر سپاہی بہادری، حب الوطنی اور قربانی سے سرشار ہے۔ تمام جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی قربانی، تپسیا اور لگن کے لیے یوم افواج کی مبارک باد۔

Published: undefined

یہ دن نئی دہلی اور تمام آرمی ہیڈکوارٹرز میں فوجی پریڈ، فوجی نمائش اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ نیز اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو سلامی بھی دی جاتی ہے، جنہوں نے کسی نہ کسی وقت اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined