قومی خبریں

کورونا کی وباء چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، سائنس دانوں کو متحرک کیا جائے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ’’کوویڈ ۔19 جیسی عالمی وبا ایک عظیم چیلنج ہے لیکن یہ ایک موقع بھی ہے۔ اس بحران کے دوران ہمیں سائنسدانوں، انجنیئروں وغیرہ کو متحرک کر کے تحقیق کے کاموں میں لگا دینا چاہیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پورے ملک میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم، اس کی زد میں آنے والے ہزاروں افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کورونا وائرس کو چیلنج کے ساتھ ایک موقع بھی قرار دیا ہے۔

Published: 18 Apr 2020, 7:11 PM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’کوویڈ ۔19 جیسی عالمی وباء ایک عظیم چیلنج ہے لیکن یہ ایک موقع بھی ہے۔ اس بحران کے دوران ہمیں سائنسدانوں، انجنیئروں اور ڈیٹا ماہرین کی وسیع تعداد کو متحرک کر کے جدید تحقیق پر مامور کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: 18 Apr 2020, 7:11 PM IST

غورطلب ہے ہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کورونا بحران کے درمیان مسلسل ٹوئیٹ کر رہے ہیں اور حکومت کو نیک مشورے دے رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’حکومت سے اپیل ہے کہ اس بحران کے وقت ’ہنگامی راشن کارڈ‘ جاری کیے جائیں۔ یہ کارڈ ان سبھی پر ہونے چاہیے جو اس لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی کمی سے دو چار ہیں۔ ملک کے لاکھوں شہری راشن کارڈ کے بغیر عوامی نظام ترسیل (پی ڈی ایس) کا فائدہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اناج گوداموں میں خراب ہو رہا جبکہ سینکڑوں بھوکے پیٹ انتظار کر رہے ہیں۔ جو کہ غیر انسانی عمل ہے!‘‘

Published: 18 Apr 2020, 7:11 PM IST

دریں اثنا، راہل گاندھی نے کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’کانگریس کی حکمرانی والی ریاستیں راجستھان، پنجاب، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری کوویڈ-19 کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔ خصوصی اسپتال تعمیر ہو رہے ہیں، مثلاً چھتیس گڑھ میں محض 20 دن میں علاج کے لئے 200 بستروں پر مشتمل خصوصی کورونا اسپیشل اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں چاہ، وہاں راہ۔‘‘

Published: 18 Apr 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Apr 2020, 7:11 PM IST