تصویر @INCIndia
راہل گاندھی نے ’سنویدھان لیڈرشپ پروگرام‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم شروع کیے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جب تک محروم طبقات کی اصل حصہ داری اور شراکت داری یقینی نہیں ہوگی، انصاف نامکمل رہے گا۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں خاص طبقات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اگر آپ خاتون، دلت، مہادلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، ای ڈبلیو ایس یا اقلیتی طبقہ سے ہیں، یا ان طبقات کی قیادت کرتے ہیں، تو ہمارے ’سنویدھان لیڈرشپ پروگرام‘ سے جڑیں۔ اپنے حقوق کی حفاظت، ذات پر مبنی مردم شماری سے سماجی انصاف اور اپنی شراکت داری کی لڑائی کو مضبوط کرنے کے لیے ساتھ آئیں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی اس مہم سے جڑنے کے لیے موبائل نمبر بھی جاری کرتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’وقت ہے متحد ہو کر مضبوطی سے آواز اٹھانے کا۔ مہم سے جڑنے کے لیے https://whitetshirt.in/samvidhanleadership پر جائیں یا 9999812024 پر مسڈ کال دیں۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک ’سنویدھان لیڈرشپ پروگرام‘ کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، خاتون... کیا آپ ان طبقات سے ہیں یا ان کی قیادت کرتے ہیں؟ ہم سے ابھی جڑیں: ’سنویدھان لیڈرشپ پروگرام‘، قیادت کریں، تبدیلی لائیں۔‘‘ اس پروگرام کے اہداف کا تذکرہ کرتے ہوئے پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ ’’ہنر مندوں کو حق اور احترام، محروموں کو نمائندگی اور شراکت داری، ذات پر مبنی مردم شماری اور سماجی انصاف۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined