راہل گاندھی کا نیوز لیٹر
نئی دہلی: کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اپنے عہدے کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک نیوز لیٹر جاری کیا ہے، جس میں نہ صرف پارلیمنٹ میں ان کی تقاریر اور پالیسی وژن پر روشنی ڈالی گئی ہے بلکہ اس سال کے دوران مختلف طبقات سے ہوئی ان کی ملاقاتوں اور عوامی جدوجہدوں کو بھی بیان کیا ہے۔
راہل گاندھی نے اپنی فیس بک پوسٹ پر نیوز لیٹر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں اس پورے سال کی یادوں، تجربوں اور آئین کی حفاظت کے لیے اپنی لڑائی کو آپ کے ساتھ بانٹ رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے ملک بھر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیوز لیٹر کو ضرور پڑھیں اور دوسروں تک پہنچائیں، تاکہ یہ تحریک عوامی سطح پر گونجے۔
Published: undefined
نیوز لیٹر میں راہل گاندھی کی پارلیمانی تقاریر کا خلاصہ شامل کیا گیا ہے، جن میں انہوں نے ہندوستانی معیشت کے حوالے سے اپنے ویژن کو پیش کیا۔ ان تقاریر میں انہوں نے بارہا اس بات پر زور دیا کہ موجودہ معاشی پالیسیوں کا فائدہ محدود سرمایہ دار طبقے کو ہو رہا ہے، جبکہ کسان، محنت کش طبقہ، نوجوان اور چھوٹے کاروباری افراد مسلسل حاشیے پر دھکیلے جا رہے ہیں۔
انہوں نے روزگار کی کمی، بے لگام نجکاری اور تعلیم و صحت جیسے بنیادی شعبوں میں حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کیا۔ نیوز لیٹر میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں جو نکات اٹھائے، وہ زمینی سطح پر عوامی مسائل سے جڑے تھے اور ان کا مقصد حکومت کو آئینہ دکھانا تھا۔
Published: undefined
نیوز لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران راہل گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مختلف سماجی، اقتصادی اور جغرافیائی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ ان میں منی پور میں تشدد سے متاثرہ خاندان، کسان، آنگن واڑی کارکنان، مہنگائی سے پریشان عام لوگ، دلت نوجوان، ماہی گیر، بیروزگار نوجوان اور خواتین شامل تھیں۔
نیوز لیٹر کے مطابق ان ملاقاتوں کے ذریعے نہ صرف زمینی سچائی کو جاننے کی کوشش کی گئی بلکہ ان آوازوں کو پارلیمنٹ میں اٹھایا بھی گیا۔ کئی تصاویر اور ویڈیوز کے لنکس بھی دیے گئے ہیں، جن میں راہل گاندھی کو مختلف ریاستوں میں عوام سے روبرو دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
نیوز لیٹر کا ایک اہم حصہ آئینی اداروں کی حفاظت اور جمہوریت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے ہر موقع پر آئین کے بنیادی اصولوں سیکولرزم، برابری، اظہارِ رائے کی آزادی اور وفاقیت کا دفاع کیا ہے۔
نیوز لیٹر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی بہتر کارکردگی کو عوام کے شعور کی فتح قرار دیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ اتحاد صرف سیاسی جماعتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی اور جمہوری تحریک ہے، جو عوام کو بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے۔
نیوز لیٹر میں راہل گاندھی کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کے خلاف چلائی جانے والی ’محبت کی دکان‘ مہم کا بھی ذکر ہے۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں محبت، بھائی چارے اور سچائی کی وکالت کی، جو نفرت انگیز سیاست کا مؤثر جواب ہے۔
Published: undefined
نیوز لیٹر کے اختتام پر قارئین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں، راہل گاندھی سے جڑیں اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر دیے گئے متعدد لنکس کے ذریعے ویڈیوز، تقاریر اور عوامی ملاقاتوں کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
راہل گاندھی کا یہ نیوز لیٹر ایک سیاسی رپورٹ کارڈ سے بڑھ کر ہے۔ یہ نہ صرف ایک برس کے دوران کی گئی سرگرمیوں کا بیان ہے بلکہ اس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال کا تجزیہ اور آئندہ کے لیے ایک نظریاتی راستہ بھی متعین کیا گیا ہے۔ نیوز لیٹر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اختلاف کی قیادت فعال، مربوط اور عوامی ایجنڈے سے جڑی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined