قومی خبریں

تریپورہ میں مسلم بھائیوں پر ظلم ہو رہا، تشدد کرنے والے ہندو نہیں ڈھونگی ہیں: راہل

راہل گاندھی نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ’’تریپورہ میں ہمارے مسلم بھائیوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ہندوؤں کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلانے والے ہندو نہیں بلکہ پاکھنڈی ہیں۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

تریپورہ میں مسلم گھروں اور مساجد پر حملوں کی خبروں کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ تریپورہ میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔ انھوں نے حکومت سے یہ سوال بھی پوچھا کہ وہ کب تک اندھی اور بہری ہونے کا ڈرامہ کرتی رہے گی۔ راہل نے کہا کہ ہندو مذہب کے نام پر تشدد کرنے والے کبھی ہندو نہیں ہو سکتے، وہ ڈھونگی اور پاکھنڈی ہیں۔

Published: undefined

تریپورہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف راہل گاندھی نے آواز بلند کرتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے ’’تریپورہ میں ہمارے مسلم بھائیوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ہندوؤں کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلانے والے ہندو نہیں بلکہ پاکھنڈی ہیں۔‘‘ اپنے ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ہیش ٹیگ تریپورہ رائٹس کا استعمال بھی کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تریپورہ کے کچھ علاقوں میں گزشتہ دنوں ماحول کافی کشیدہ ہو گیا تھا۔ بدھ کے روز تو دفعہ 144 بھی نافذ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف ہوئے تشدد کی مخالفت میں وی ایچ پی نے جو ریلی نکالی تھی، اس میں شامل کچھ لوگوں کے ذریعہ مسجد میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بعد میں پولیس نے اسے محض افواہ قرار دیا تھا۔ حالانکہ میڈیا ذرائع میں کئی ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں مساجد اور مسلم گھروں کو نقصان پہنچانے کی بات کہی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined