قومی خبریں

آبنائے ہرمز میں 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت پر امریکی رویے اور وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر راہل گاندھی نے اٹھائے سوال

راہل گاندھی نے امریکی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ’’امریکی فوج کے احکامات پر فوری عمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی، ویڈیو گریب

 

آبنائے ہرمز میں 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے امریکی رویے پر سوالات اٹھائے اور الزام عائد کیا کہ اس واقعے کے بعد بھی امریکہ کی جانب سے نہ تو کسی افسوس کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا کہ امریکی حملوں میں 3 ہندوستانی ملاحوں کی موت کے چند ہی دنوں بعد امریکہ کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرنے کے بجائے حکم چلانے والی زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے امریکی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ’’امریکی فوج کے احکامات پر فوری عمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کوئی بھی آزاد اور خود دار ملک اس طرح کی زبان کو قبول نہیں کرے گا۔ راہل گاندھی کے مطابق کسی بھی خودمختار ملک کے لیے یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ اس کے شہریوں کی موت کے بعد بھی اس سے حکم چلانے والے لہجے میں بات کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پورے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں اور امریکہ کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کو ملک کے وقار اور شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ’کمپرومائزڈ پی ایم‘ لفظ استعمال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم ملک کے وقار کا تحفظ نہیں کریں گے، کیونکہ جو لوگ ملک کی توہین کرتے ہیں، وہی ان پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ کانگریس رہنما نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ وزیر اعظم امریکہ کی بات ایک ’فرمانبردار خادم‘ کی طرح سنتے ہیں اور اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔ راہل گاندھی کا یہ تبصرہ براہ راست مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس پورے واقعے پر اس کے موقف پر سوال اٹھاتا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined