قومی خبریں

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا وفد لکھنؤ ایئرپورٹ سے لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ

راہل گاندھی نے کہا کہ بے قصور کسانوں کو گاڑیوں سے روندنے والے مجرمان آزاد گھوم رہے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جا رہا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے تیکونیا میں اتوار کے روز پرتشدد ہنگامہ کے بعد سے گھمسان لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی آج لکھیم پور کھیری جانے کے لئے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ پہنچے۔ وہاں سے وہ اپنی گاڑی کے ذریعے لکھیم پور کے لئے روانہ ہونا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے اس کی جازت نہیں دی۔ اس پر کافی دیر ہنگامہ ہوتا رہا اور راہل گاندھی دھرنے پر بھی بیٹھ گئے۔ تاہم بعد میں ان کے مطالبہ کو قبول کر لیا گیا۔

Published: undefined

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ ایئرپورٹ پر کچھ دیر دھرنے پر بیٹھنے کے بعد راہل گاندھی ایئرپورٹ ٹرمینل سے باہر نکل آئے۔ ان کے ساتھ پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا بھی باہر نکلے۔ وہ اپنی گاڑی سے سیتاپور کے لئے روانہ ہو گئے۔ راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈران پہلے سیتاپور پہنچ کر پرینکا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

قبل ازیں، لکھنؤ ایئرپورٹ پر دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی نے کہا کہ حفاظتی اہلکار مجھے ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکلنے دے رہے ہیں۔ راہل نے کہا کہ بے قصور کسانوں کو گاڑیوں سے روندنے والے مجرمان آزاد گھوم رہے ہیں، انہیں گرفتار کیا جا رہا اور ہم لوگوں کو لکھیم پور کھیری جانے سے روکا جا رہا ہے۔ کیا یہی اتر پردیش کی اجازت ہے؟ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کی منشا صاف ہے کہ وہ یہاں سے ہمیں گرفتار کر کے لے جانا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی کو آپ بیڑیوں میں باندھ کر نہیں لے جا سکتے۔

Published: undefined

لکھنو ایئرپورٹ پر راہل گاندھی اور دیگر کانگرسی لیڈران دھرنے پر بیٹھ گئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ معلوم نہیں کہ انتظامیہ اپنی گاڑی میں انہیں لے کر کہاں جائے۔ ان کے ساتھ آئے دونوں وزرائے اعلیٰ بھی ایئرپورٹ لاؤنج میں احتجاجاً بیٹھ گئے۔ بعد ازاں، وہ مان گئے اور پھر گاڑی کے ذریعے لکھیم پور کے لئے روانہ ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined