قومی خبریں

بابو جگجیون رام کے یومِ پیدائش پر راہل گاندھی، کھڑگے سمیت کئی کانگریس رہنماؤں کا خراجِ عقیدت

راہل گاندھی اور کھڑگے نے بابو جگجیون رام کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سماجی انصاف میں کردار اور محروم طبقوں کو بااختیار بنا کر جمہوریت کو تقویت دیا ہمیشہ یاد کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنماؤں راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور دیگر نے ہفتہ کے روز بابو جگجیون رام کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی آخری آرام گاہ پر جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ خیال رہے کہ بابو جگجیون رام کے یومِ پیدائش 5 اپریل کو ’سمتا دیوس‘ (یومِ مساوات) کے طور پر منایا جاتا ہے، جو نہ صرف ان کے نظریات اور جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے بلکہ سماجی انصاف اور برابری کے پیغام کو فروغ دینے کا موقع بھی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی، جو اس وقت لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر ہیں، نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بابو جگجیون رام کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’بابو جگجیون رام جی نے اپنی پوری زندگی محروم، مظلوم اور دلت طبقوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ان طبقوں کو بااختیار بنا کر ہندوستانی جمہوریت اور آئینی اقدار کو تقویت دی۔ ان کے خیالات اور جدوجہد ہمیشہ ہمیں تحریک دیتے رہیں گے۔‘‘

اسی موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ’ایکس‘ پر بابو جگجیون کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ’’سماجی انصاف کے علمبردار، عظیم مجاہدِ آزادی اور سابق نائب وزیرِ اعظم بابو جگجیون رام کو ان کی جینتی پر دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا کہ بابو جگجیون نے سماجی برابری کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کی۔ وہ کمزور، پسماندہ اور دبے کچلے طبقات کے لیے مسلسل آواز اٹھاتے رہے اور انصاف دلانے کی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ کھڑگے نے ان کے سیاسی اور انتظامی کردار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک عظیم منتظم، بصیرت رکھنے والے رہنما اور پارلیمانی جمہوریت کے مضبوط ستون تھے۔

ایک اور پیغام میں کھڑگے نے کہا کہ بابو جگجیون رام نے تقریباً پانچ دہائیوں تک مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی وابستگی سماجی انصاف کے لیے مکمل اور مخلصانہ تھی۔ آزادی کے مجاہد اور ایک ماہر منتظم کے طور پر انہوں نے 1971 کی بنگلہ دیش آزادی کی جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

یہ دن ان کے اصولوں، قربانیوں اور خدمات کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ بابو جگجیون نہ صرف آزادی کے ہیرو تھے بلکہ انہوں نے ملک میں سماجی انصاف، مساوات اور عوامی شرکت کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ ان کے نظریات آج بھی ملک کے سیاسی اور سماجی منظرنامے کو متاثر کرتے ہیں اور عوامی رہنماؤں کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے اس موقع پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جن میں بابو جگجیون کی خدمات اور زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ مختلف ریاستوں میں بھی کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں نے یومِ مساوات پر تقاریب منعقد کیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined