قومی خبریں

دلت برادری کے لوگوں سے ملاقات کو راہل گاندھی نے بتایا حوصلہ بخش

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’آج صبح دلت برادری کے رہنماؤں کے ساتھ ایک دلچسپ بات چیت ہوئی، بارش ہو یا دھوپ ہم معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں مواقع کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

نئی دہلی: پنجاب سے تعلق رکھنے والے دلت برادری کے لوگوں نے جمعہ کو یہاں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ان کے کمیونٹی لیڈر چرنجیت سنگھ چنّی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

کانگریس کے رہنما سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے دلت برادری کے تمام لوگ پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے تھے اور انہوں نے پنجاب کو پہلا دلت وزیر اعلیٰ دینے سے متعلق راہل گاندھی کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب میں دلت برادری اس فیصلے کے لیے ان کے تئیں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کر رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے خود بھی اس ملاقات کو حوصلہ افزا اور دلچسپ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ دلت برادری کے لوگوں سے مل کر بہت خوش ہیں۔ اس کمیونٹی کے لوگوں سے مل کر ان کے چہرے پر انہوں جو خوشی دیکھی ہے وہ حوصلہ افزا تھی۔ اس تعلق سے کیے گئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’آج صبح دلت برادری کے رہنماؤں کے ساتھ ایک دلچسپ بات چیت ہوئی۔ بارش ہو یا دھوپ، ہم معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں مواقع کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined