راہل گاندھی (فائل)، تصویر @INCIndia
نئی دہلی: لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بیان امریکی صدر نے اس دعویٰ کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہندوستان روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’وزیراعظم ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں۔ ایک: ٹرمپ کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ اعلان کریں کہ ہندوستان روسی تیل نہیں خریدے گا۔ دو: بار بار نظر انداز کیے جانے کے باوجود مبارکباد کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ تین: وزیر خزانہ کے امریکہ کے دورے کو منسوخ کیا۔ چار: شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ پانچ: آپریشن سندور پر ٹرمپ کی باتوں کی تردید نہیں کی۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ وہ ذاتی تعلقات کو ملک کی خارجہ پالیسی پر فوقیت دے رہے ہیں، جس کی مثالیں انہوں نے دی ہیں: وزیر خزانہ کے امریکہ کے دورے کو منسوخ کرنا، شرم الشیخ میں شرکت سے گریز، اور آپریشن سندور پر ٹرمپ کے بیانات کی مخالفت نہ کرنا۔ ان کے مطابق، یہ اقدامات ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ روس سے تعلقات ہمیشہ ہندوستان کے لیے اہم رہے ہیں اور ذاتی تعلقات کے لیے یہ تعلقات متاثر کرنا ملک کے مفاد کے خلاف ہے۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی نے بھی وزیراعظم پر الزام لگایا کہ وہ ملک کے وقار سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا، ’’روس ہمیشہ سے ہندوستان کا قریبی حلیف رہا ہے۔ ذاتی دوستی کے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ملک کے تعلقات کو نقصان نہ پہنچائیں۔‘‘
خیال رہے کہ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہندوستان روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا، ’’انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ روس سے کوئی تیل نہیں خریدا جائے گا۔ فوری طور پر یہ ممکن نہیں مگر عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔‘‘
Published: undefined
اسی دوران، ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، ’’ہاں، یقینی طور پر۔ وہ میرے دوست ہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میں خوش نہیں تھا کہ ہندوستان تیل خرید رہا ہے اور انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ روس سے تیل نہیں خریدیں گے۔ اب ہمیں چین سے بھی یہی توقع ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined