قومی خبریں

پہلے وہ نظر انداز کریں گے، پھر مذاق اڑائیں گے اور پھر آپ جیت جائیں گے، روسی ویکسین کو منظوری پر راہل گاندھی کا طنز

راہل گاندھی نے ملک کے لوگوں کو ویکسین فراہم نہ کرنے اور اس کی درآمد پر سوال اٹھاتے ہوئے لوگوں سے ویکسین کے لئے آواز اتھانے کو کہا تھا،روسی ویکسین کی برآمد کے فیصلہ کو انہوں نے عوام کی جیت قرار دیا ہے

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

نئی ہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر غیر ملکی کورونا ویکسین کو جلد منظوری فراہم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مرکز نے اس کے کچھ دن بعد ہی غیرملکی ویکسیوں کو فوری طور پر منظوری فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ویکسین کے حوالہ سے خط لکھنے پر پہلے تو برسراقدار جماعت کے لیڈران نے راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان پر دوا کمپنیوں کی پیروی کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم بعد میں وزارت صحت نے کہا کہ بیرون ملک ہنگامی طور پر استعمال کے لئے منظور کی گئی ویکسیوں کو ہندوسان میں بھی منظوری دی جا سکتی ہے۔

Published: 14 Apr 2021, 1:05 PM IST

راہل گاندھی نے حکومت کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے اشارہ دیا کہ ویکسین کو ہندوستان میں ہنگامی استعمال کے لئے منظوری فراہم کئے جانے کے پیچھے ان کے لکھے خط کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’پہلے وہ آپ کو نظر انداز کریں گے، پھر آپ کا مذاق اڑائیں گے، پھر آپ سے لڑیں گے اور آخر میں جیت آپ کی ہوگی۔‘‘

Published: 14 Apr 2021, 1:05 PM IST

خیال رہے کہ ہندوستان میں لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے کیسز ہر روز بڑھ رہے ہیں اور ملک میں ویکسین ہونے کے باوجود یہاں کے تمام لوگوں کو ویکسین نہیں دی جا رہی ہے۔ کئی مراکز پر ویکسین موجود نہیں ہے جبکہ ہندوستان سے غیر ممالک کو ویکسین برآمد کی جا رہی ہے۔ اس معاملہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی حکومت پر حملہ بولا اور لوگوں سے اس معاملہ پر آواز بلند کرنے کو کہا تھا۔

Published: 14 Apr 2021, 1:05 PM IST

اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹیکوں کی برآمد کرنے کے مودی حکومت کے فیصلہ کو ’’ہمارے شہریوں کی قیمت پر پبلی سٹی حاصل کرنے کی کوشش‘‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے تمام ہندوستانیوں سے کہا تھا کہ ’اسپیک اپ فار ویکسین‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکہ کے لئے آواز اٹھائیں اور سوشل میڈیا پر اس کا سیلاب لا دیں۔

Published: 14 Apr 2021, 1:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Apr 2021, 1:05 PM IST