قومی خبریں

’مودی جی! آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے ہی گرم کیوں ہوتا ہے؟‘ راہل گاندھی کا سخت حملہ

راہل گاندھی نے ایکس پر وزیر اعظم مودی کی پرانی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پاکستان کی یقین دہانی پر ہندوستان کے ’غور‘ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی سے تین سخت سوال بھی کیے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی / بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وزیر اعظم کہہ رہے ہیں، ’’جب پاکستان نے کہا کہ اس کی طرف سے کوئی اور دہشت گردانہ کارروائی یا فوجی جارحیت نہیں ہوگی، تو ہندوستان نے بھی اس پر غور کیا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے مودی پر طنز کیا اور ان سے تین سوالوں پوچھے۔ انہوں نے لکھا، ’’مودی جی، کھوکھلی تقریر دینا بند کیجیے۔ بس یہ بتائیے: دہشت گردی پر آپ نے پاکستان کی بات پر یقین کیوں کیا؟ ٹرمپ کے سامنے جھک کر آپ نے ہندوستان کے مفادات کی قربانی کیوں دی؟ آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں گرم ہوتا ہے؟ کیا آپ نے ہندوستان کے وقار سے سمجھوتہ کر لیا ہے؟‘‘

راہل گاندھی کے اس حملے کا پس منظر بیكانیر میں مودی کا وہ جذباتی خطاب ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’میری رگوں میں گرم سندور دوڑ رہا ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں نے جو حملہ کیا، اس کا جواب ہماری افواج نے 22 منٹ میں دے دیا۔

Published: undefined

مودی نے ریلی میں کہا، ’’گولیاں پہلگام میں چلیں لیکن 140 کروڑ ہندوستانیوں کا سینہ چھلنی ہوا۔ ہم نے ٹھان لیا تھا کہ ان دہشت گردوں کو مٹی میں ملا دیں گے۔ ہماری بہنوں کی مانگ کا سندور مٹایا گیا تھا۔ ہماری افواج نے ایسا چکرویوہ رچا کہ پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ جو لوگ سندور مٹانے نکلے تھے، وہ خود مٹ گئے۔‘‘

راہل گاندھی کے مطابق مودی کا یہ حالیہ بیانیہ اُن کے پرانے مؤقف سے متضاد ہے۔ یہی تضاد دکھانے کے لیے انہوں نے پرانی ویڈیو کلپ شیئر کی، جس میں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے دی گئی یقین دہانی پر ہندوستان کی سنجیدگی سے غور کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined