قومی خبریں

جبراً ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے کے واقعہ پر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر شدید حملہ

راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں الگ الگ مقامات پر ایک خاص طبقہ کے لوگوں کے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے اور ان سے جبراً ’جے شری رام‘ بولنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت پر تلخ حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آئین کی دفعہ 15 اور 25 بھی فروخت کر دیئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں الگ الگ مقامات پر ایک خاص طبقہ کے لوگوں کے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے اور ان سے جبراً جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اندور، دیواس، نیمچ، ریوا سمیت کئی دیگر مقامات پر اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو کچھ شرپسندوں نے نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے بی جے پی کو ملنے والے چندے میں اضافہ سے جڑی ایک رپورٹ کو لے کر برسراقتدار طبقہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سوال کیا تھا کہ بی جے پی کی آمدنی 50 فیصد بڑھ گئی، لیکن کیا عوام کی آمدنی بڑھی؟

Published: undefined

دراصل اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے جس رپورٹ کا حوالہ دیا اس میں ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کے اندازے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سال 20-2019 میں بی جے پی کی آمدنی میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا اور اس میں سب سے بڑا تعاون الیکشن بانڈ کے ذریعہ ملے چندہ کا رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined