قومی خبریں

راہل گاندھی نے گجرات میں مسلسل ڈرگس برآمد ہونے پر مودی سے پوچھے تیکھے سوال

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "گجرات میں منشیات کا کاروبار آسان ہوتا جا رہا ہے۔" وزیر اعظم ان سوالوں کا جواب دیں۔

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس زہر کو جن بندرگاہوں میں پکڑا گیا ہے ان کے مالکان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں ہو رہی؟

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "گجرات میں منشیات کا کاروبار آسان ہوتا جا رہا ہے۔" وزیر اعظم ان سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے نریندر مودی سے سوال کیا، ''گجرات میں ہزاروں کروڑ کی منشیات پہنچ رہی ہیں۔ گاندھی-پٹیل کی مقدس سرزمین پر یہ زہر کون پھیل رہا ہے؟ بار بار ڈرگس برآمد ہونے کے باوجود بندرگاہ کے مالک سے اب تک پوچھ گچھ کیوں نہیں کی گئی۔ گجرات میں کارٹیل چلا رہے ’نارکوس‘ کو این سی بی اور دیگر سرکاری ایجنسیاں اب تک کیوں نہیں پکڑ پائیں؟

Published: undefined

راہل گاندھی نے ڈرگس کے اس کاروبار کو سیاسی سرپرستی کا اندیشہ ظاہر کیا اور کہا کہ مرکز اور گجرات کی حکومت میں بیٹھے وہ لوگ کون ہیں جو مافیا 'دوستوں' کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم جی کب تک خاموش رہیں گے، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined